عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

سوالات وجوابات

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

سوالات وجوابات

سوالات وجوابات
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی

سوال:– سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آغا صاحب سوال یہ ہے کہ کیا آئمہ طاہرین علیہم السلام سے بلا واسطہ مانگنا عین توحید نہیں اور شرک ہے؟
کوئی کہتا ہے وہ واسطہ ہیں اور انکے توسل سے دعا مانگیں اور کچھ کہتے ہیں مستقیما مانگنا عین توحید افعالی ہے کیونکہ انکا عقیدہ ہے وہ اذن اللہ سے عطا فرماتے ہیں
پلیز آپ درست عقیدہ کیطرف رھنمایی فرمائیے۔

جواب :– وعلیک السلام
محمد اور آل محمد ع سے وہ چیزیں بلا واسطہ مانگ سکتے ھیں جو اللہ نے انہیں سپرد کیں اور ھمیں دینے کے لیے انہیں ھماری طرف بھیجا مثلاً ھدایت ان کے پاس ھے، علم ان کے پاس ھے، تربیت ان کے پاس ھے۔ چونکہ وہ ھمارے مربی بھی ھیں اور معلم بھی ھیں ھادی بھی ھیں ۔
لیکن جو چیزیں پروردگار خود دیتا ھے جیسے رزق وہ خود دیتا ھے اولاد خود دیتا ھے، زندگی وہ خود دیتا ھے، شفا وہ خود دیتا ھے۔ تقریباً جتنے بھی عالم تکوینی سے متعلق مسائل ھیں اس میں براہ راست خدا سے مانگنا چاھییے کیونکہ وہ ھے سب کو دینے والا۔ حتی اماموں کو بھی وھی دیتا ھے ۔ ھاں اس میں ھم آئمہ ع کو وسیلہ بنا سکتے ھیں کہ ان کے زریعے اللّٰہ کی بارگاہ میں دعا کرسکتے ھیں۔ وہاں وہ وسیلہ ھے تو یہی توحید ھے ۔ توحید افعالی بھی یہی ھے کہ خدا اپنے فعل کے اندر بھی واحد ھے اس کے فعل کے اندر کوئی شریک نہیں ۔ مثلاً اگر وہ رزق دیتا ھے تو وھی دیتا ھے کوئی اور اس کے ساتھ شریک نہیں ۔ یہ ھمارے بعض اھل ممبر اپنی جھالت یا غفلت یا لوگوں کی من پسند ہاتوں کے چکر میں غلط معنی کرتے ھیں توحید افعالی کے۔ اللّٰہ ان کو ھدایت دے اور لوگوں کو بھی چاھییے کہ ایسے علماء کو سنیں جو حقائق بیان کرتے ھیں۔​

Leave your thought here

ٹیگز

icm313.com www.icm313.com آڈیوز آیات مهدویت آیندہ کے حوالے سے کیا پروگرام اخلاق منتظرین استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی استاد محترم حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی استاد مہدویت علی اصغر سیفی امام(عج) کی معرفت امام زمانه امام زمانہ امام زمانہ عليہ السلام کے انتظار کی خصوصیات امام مہدی (عج) امام مہدی عج نہج البلاغہ کی رو سے انتظار حقیقی انتظار کے اثرات آغا علی اصغر سیفی آیۃ اللہ نجم الدین طبسی تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت) جلد ۲ جوان حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی حضرت مہدی علیہ السلام روح و روان انسان سوالات و جوابات سوالات وجوابات شرائط اور علامتيں(تعريف اور فرق) ظہور ظہور تک فاصلہ اور حجاب کا باعث قیام حضرت مہدی(عج) منتظرین کے فرائض مهدویت آڈیوز مهدوی پروگرامز مھدویت مھدویت آڈیوز مہدویت ویڈیوز ناصرین اور حقیقی منتظرین نهج البلاغہ نہج البلاغہ وہ تیاری ویڈیوز کتاب کیا پانچ سال کا بچہ امام بن سکتا ہے؟