سوالات وجوابات
2022-07-14 2022-07-14 12:46سوالات وجوابات
سوالات وجوابات
سوالات وجوابات
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی
سوال:– السلام علیکم
آغا صاحب یہ بتائیے گا کہ جیسے یمن کی جدوجہد ھے شام کا دفاع کیا گیا۔ یمن میں مسلمانوں کا دفاع ھورھا ھے فلسطین میں نائجیریا میں ابراھیم زکزکی کے ساتھ جو سلوک ھورھا ھے۔ جو بھی اسلامی ممالک ھیں وہ اپنے وطن کی جنگ لڑتے ھیں یا اسلام کی جنگ لڑتے ھیں۔ کیا وہ اپنی نسل کی بقا کے لیے لڑ رھے ھیں اور ان کا یہ جنگ کرنا عبادت کہلاتا ھے۔ ؟ھمیں اپنے ملک کے لیے جیسے ھمارے سیاست دان ھیں ھمارے پاس کوئی صحیح قیادت نہیں ھے تو ھمیں اگرچہ اپنے امام ع کے لیے تیاری کرنی ھے ۔ لیکن اس میں تربیت کی بڑی ضرورت ھے باقی وقت آجکل کا کس طرح گزارا جائے کس سے منتخب کیا جائے اگر الیکشن ھو ؟ سب کو ھی آزما کر دیکھ لیا ھے ۔
جواب:– علیکم السلام
ھر ملک کے مخصوص حالات ھیں کسی ملک میں ظلم کے خلاف جنگ ھے ۔ کہیں پر اسلامی حکومت کے بپا ھونے کے لیے جنگ ھے۔ کسی جگہ پر جمہوریت کے لیے جنگ ھے ، کسی جگہ پر غیر ممالک کی طرف سے سازشیں ھیں اور اس ملک کی حکومت کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش ھے اور وہ اس کے خلاف جنگ کررھے ھیں۔ تو ھر ملک کو ھم ان کے حالات کے تنازع میں دیکھیں گے ۔ ھمارے اپنے ملک کے حوالے سے بھی ھمیں یہ کوشش کرنی چاھییے کہ ھم اپنے ملک کے اندر اچھے لوگوں کو ووٹ دیں تاکہ وہ آئیں اور حکومت کو سنبھالیں۔ سو فیصد تو کوئی بھی اچھا نہیں ھوسکتا لیکن نسبتاً جو اچھے ھیں نا اُن کو ووٹ دیا جائے ۔ باقی عالمی سطح پر تمام شیعوں کو چاھییے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ مولا ع کا ظہور ھو ۔ یعنی ھم مولا ع کی معرفت حاصل کریں ان کی اقتداء کریں اور گناھوں سے دور زندگی گزاریں ۔ یہ پاکیزگی کی طرف جو ھمارے قدم ھیں ۔ اور اسی طرح آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ایثار، تعاون اور ھم دلی یہ وہ چیز ھے جو عالمی سطح پر مولا ع کے ظہور کو قریب کرے گی اور ھمیں ان کی نصرت اور خدمت کا موقع دے گی۔ اب اس ضمن میں ظاھر ھے جب اس طرح کا کلچر چھائے گا تو ملکوں کے حالات بھی آھستہ آھستہ بہتر ھونگے۔