عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

سوالات وجوابات

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

سوالات وجوابات

سوالات وجوابات
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی​
سوال:- آغا صاحب محرم اور صفر کے ایام میں ھماری کیا زمہ داری بنتی ھے امام حسین علیہ السلام کے مقصد کو سمجھنے کی ، امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرتے ھوئے۔؟ اور ھم اپنی مجالس کا کس طرح سے اھتمام کریں اور اھل منبر کو کیا موضوع دیا جائے جو مقصد امام اور امام زمانہ ع کے ظہور کو واضح کررھا ھو؟؟؟

جواب :- محرم اور صفر کے ایام میں ھمارا ھدف یہ ھے کہ لوگوں کو حقیقی معنوں میں دین سیکھایا اور بتایا جائے۔ چونکہ محرم اور صفر کے ایام میں لوگ اپنے سارے کام چھوڑ کر مجالس میں جمع ھوتے ھیں اور سننے کے لیے تیار ھوتے ھیں۔۔۔۔۔
تو وہ چیزیں جو عام روٹین میں نہیں بتائی جاسکتی وہ انہیں بتائی جائیں ۔ بالخصوص آج کے دور میں جو حالات ھم دیکھ رھے ھیں توحید ضرور بتائی جائے چونکہ غالی لوگ بھی بہت کام کررھے ھیں۔ وہ اماموں کی ربوبیت، انحراف اور بدعتیں پھیلا رھے ھیں ۔
اور دوسری چیز جو ھے وہ ولایت بشکل مھدویت۔۔۔۔یعنی امام زمانہ علیہ السلام کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا جائے۔ کوئی بھی خطیب یا عالمہ آئے تو آپ اسے کہیں کہ آپ نے تقریر کا کم از کم تیسرا حصہ امام زمانہ علیہ السلام کا ذکر ضرور کرنا ھے ۔
اسی طرح مصائب کو بھی امام (ع ) سے متصل کریں امام ع سے ربط دیں ۔ مصائب کا رخ امام مھدی علیہ السلام کی طرف ھو کیونکہ اصل وارث تو وھی ھیں ۔ جسطرح اس دور میں امام حسین علیہ السلام تنہا رہ گئے تو آج مھدی علیہ السلام کیوں تنہا ھیں اسکو تھوڑا سا ربط دینا چاھئیے ۔۔۔ تو مجمع آئے گا لیکن درس مھدویت لے کر جائے ان کے دل زیادہ سے زیادہ امام زمانہ علیہ السلام کے اشتیاق کی طرف مائل ھوں ان شاءاللہ ۔۔۔ یہ کوشش کرنی چاھیئے ۔​

Leave your thought here

ٹیگز

icm313.com www.icm313.com آڈیوز آیات مهدویت آیندہ کے حوالے سے کیا پروگرام اخلاق منتظرین استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی استاد محترم حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی استاد مہدویت علی اصغر سیفی امام(عج) کی معرفت امام زمانه امام زمانہ امام زمانہ عليہ السلام کے انتظار کی خصوصیات امام مہدی (عج) امام مہدی عج نہج البلاغہ کی رو سے انتظار حقیقی انتظار کے اثرات آغا علی اصغر سیفی آیۃ اللہ نجم الدین طبسی تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت) جلد ۲ جوان حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی حضرت مہدی علیہ السلام روح و روان انسان سوالات و جوابات سوالات وجوابات شرائط اور علامتيں(تعريف اور فرق) ظہور ظہور تک فاصلہ اور حجاب کا باعث قیام حضرت مہدی(عج) منتظرین کے فرائض مهدویت آڈیوز مهدوی پروگرامز مھدویت مھدویت آڈیوز مہدویت ویڈیوز ناصرین اور حقیقی منتظرین نهج البلاغہ نہج البلاغہ وہ تیاری ویڈیوز کتاب کیا پانچ سال کا بچہ امام بن سکتا ہے؟