عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

آیت اللہ فاطمی نیا دنیائے تشیع میں علم، عرفان و اخلاق کا چراغ تھے،علامہ علی اصغر سیفی

b profile
مہدوی خبریں

آیت اللہ فاطمی نیا دنیائے تشیع میں علم، عرفان و اخلاق کا چراغ تھے،علامہ علی اصغر سیفی

مہدویت نیوز، وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے ایک پیغام میں آیت اللہ استاد فاطمی نیا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عرفان و اخلاق کے عظیم استاد سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ آیت اللہ فاطمی نیا دنیائے تشیع میں علم ، عرفان و اخلاق کا چراغ تھے اگرچہ ظاہری دنیا سے یہ چراغ بجھ گیا لیکن اہل ایمان و انتظار کے دلوں میں ہمیشہ روشن رہے گا۔آپ عصر حاضر کے عظیم بزرگان و اساتذہ مثلا علامہ طباطبائی رح ، آیت اللہ العظمی بھجت رح اور ایت اللہ العظمی بہاءالدینی سے مستفید ہوئے، ساری زندگی طلاب حوزہ اور اہل ایمان کی تربیت و تزکیہ میں صرف کی۔

استاد حوزہ علمیہ قم نے کہاکہ آپکے یادگار آثار فرجام عشق اور شرح زیارت جامعہ کبیرہ علم و حکمت سے معمور ہیں۔آپ اکثر کہا کرتے تھے شیعان علی ع کا اللہ کے نزدیک بڑا مقام ہے وہ خدا کے نزدیک عزیز ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے پاس انوار آتے ہیں کاش وہ حسن خلق ، اول وقت کی نماز اور گناہوں سے پرہیز کی رعایت کریں تاکہ یہ الہی انوار انکے پاس محفوظ رہیں انکے دل و جان کو روشن رکھیں لیکن ایک گناہ ایک غیبت سے ان انوار کو ضائع کر بیٹھتے ہیں۔فرماتے ہیں ایک بار آیت اللہ العظمی بہاءالدینی رح کی خدمت میں حاضر ہوا عرض کی اس مقام تک کیسے پہنچے تو آپ نے اپنے منہ پر ھاتھ رکھا یعنی منہ بند رکھنے سے سکوت سے زبان کے گناہ دلوں کو سیاہ کررہے ہیں۔امام زمانہ عج کی بارگاہ اور رھبر معظم انقلاب ، مراجع کرام اور تمام اہل انتظار کی خدمت میں پیکر اخلاص آیت اللہ فاطمی نیا کے انتقال پرملال پر تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید