عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ علی اصغر سیفی

استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
مہدوی خبریں

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ علی اصغر سیفی

حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پیغام میں کہاکہ روایات کی رو سے امام زمان عج اور انکے مخلص و باوفا انصار بیت المقدس کو یہودیوں اور سفیانیوں سے آزاد کروائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کیا بہتر ہوتا اس دن کو تمام شیعہ تنظیمیں اور انجمنیں باہمی اتفاق و ہمدلی کے ساتھ مناتیں اور اہل ایمان و انتظار کی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرتیں اور امام زمان عج کے ساتھ بیعت کرتے ہوئے اپنے پروگراموں کا آغاز کرتے۔ عجیب بات ہے کہ اس دن مختلف شیعہ دھڑے اپنے مختلف پرچم اور قائدین کے پوسٹرز کے ساتھ قدس کے پروگرامز کرتے ہیں لیکن وحدت مومنین کا فقدان اپنی جگہ اور جس ھستی نے اس کو آزاد کروانا ہے انکا ذکر ہی نہیں ہوتا۔​

اپنا تبصرہ لکھیں