17 ربیع الاول وہ بابرکت دن ہے جب رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور آپ کی پاک آل کے چھٹے امام، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔ یہ دن تمام عالمِ اسلام کے لیے خوشی، رحمت اور برکت کا پیغام ہے۔
اس پُرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں، مومنین و مومنات اور محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدِ میلاد النبی ﷺ اور ولادتِ امام جعفر صادق علیہ السلام بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
اللهم صلِّ على محمد وآل محمد
عالمی مرکز مہدویت قم المقدس