سوالات وجوابات
سوالات وجوابات
سوالات وجوابات
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی
سوال: جیسے کہ روایت سے پتا چلتا ہے کہ جو لوگ سارا دن روزہ رکھیں گے اور ساری رات عبادت کریں گے ایسے لوگ امامِ زمانہ عج کے لشکر میں شامل ہوں گے۔
تو ایسے لوگوں کے دنیاوی کام کیسے نمٹیں گے۔۔؟
جواب: سارا دن روزہ رکھنے والا دنیا کے کام بھی کر سکتا ہے جیسے ہم ماہِ رمضان میں کرتے ہیں انسان کے کاروبار یا اس کے رزق کمانے کی جو مزدوریاں ہیں روزہ اس کے اندر رکاوٹ نہیں ہے بلکہ روزہ تو مزید قوتِ قلب فراہم کرتا ہے، انسان کو روحانی طور پر بھی پختہ کرتا ہے۔
رات کی عبادت سے مراد کثرتِ عبادت ہے یعنی کچھ ٹائم یقیناً وہ سوتے ہیں لیکن باقی ٹائم وہ اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور انسان اگر باوضو سوئے اور تھوڑا سا قرآن اور تسبیح پڑھ کر سوئے تو اس کا وہ سونا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے تو خدا کی عبادت انسان کے رزق کمانے میں مانع نہیں ہے اس کو اس نظر سے دیکھنا چاہیے۔۔