عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

امام مہدی عج عقل و منطق کی رو سے قسط 2

امام مہدی عقل و منطق کی رو سے
مہدی مضامین و مقالات

امام مہدی عج عقل و منطق کی رو سے قسط 2

استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
موضوع :وجوب امام اسماعیلیہ اور زیدیہ کی رو سے
دوسرا درس​

خلاصہ
امامیہ اثنا عشری مکتب حقہ ہے۔ عالم تشیع میں امامیہ اثناعشری کے علاوہ دو فرقے اور ہیں ایک اسماعیلہ اور دوسرا زیدیہ
اسماعیلیہ:
پاکستان اور ہندوستان میں آغاخانی اور بوھرے ہیں۔ اگرتاریخی رو سے دیکھیں تو یہ فرقہ اسماعیلہ امام صادقؑ کے بیٹے جناب اسماعیل کے نام پر قائم ہوا ہے۔ کیونکہ بعض شیعہ کا یہ ماننا تھا کہ امام کے بڑے بیٹے ہی امام ہوتے ہیں اور چونکہ جناب اسماعیل بڑے تھے۔ تو وہ ان کی زندگی میں ہی ان کی امامت کے قائل تھے۔ اور جناب اسماعیل، امام صادق ؑ کی زندگی میں ہی وفات پاگئے۔ اور اذن خدا سے امامت امام موسیٰ کاظمؑ کو حاصل ہوئی۔
لیکن جن لوگوں کا یہ عقیدہ تھا وہ امام موسیٰ کاظمؑ کی امامت کے قائل نہ ہوئے بلکہ بعض اس بات کے قائل ہوئے کہ جناب اسماعیل پردہ غیبت میں ہیں اور بعض نے اسماعیل کے بیٹے محمد کی امامت مانی اور امام کاظمؑ کا انکار کیا۔ان میں سے بہت سے لوگ امامت کا دعوی کرتے رہے اور یہ باطل فرقہ مختلف ادوار میں موجود رہا۔ اس فرقے سے کئی اور فرقے بھی نکلے۔ اس فرقے نے مصر اور افریقہ کے چند ممالک میں فاطمی حکومت کو بھی قائم کیا۔
اس طرح ان میں سے قرامطہ فرقہ نکلا جس نے بہت زیادہ تباہی مچائی۔حجاج کرام کا قتل عام کیا اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل کیا۔ اسی طرح حسن ابن صبا کا فرقہ تھا کہ جنہوں نے دنیا میں جنت بنائی اور عالم اسلام کی اہم شخصیا ت کو قتل کرواتے تھے۔ اور اس فرقے کی اب دو شاخیں ہیں ایک آغا خانی جو پاکستان کے گلگت ، بلتستان ، کراچی اور پاکستان کے کئی اور شہروں میں موجود ہیں اور اسی طرح بوھرے ہیں جو پاکستان ، دیگر ممالک اور انڈیا کے گجرات میں ہیں۔
بوھرے پھر بھی اہل نماز ،اہل روزہ اور اہل حج ہیں۔ لیکن آغا خانی احکام اسلام کو چھوڑ چکے ہیں۔ یہ روح کی پاکیزگی کو فقط اہمیت دیتے ہیں۔
اسماعیلیوں کا عقیدہ امامت ہماری طرح ہے کہ امام اللہ کی جانب سے ہوتا ہےلیکن فلسفہ امامت یہ بتاتے ہیں کہ اللہ اس لیے امام کو معین کرتا ہے کہ امام انسان کو خدا کی معرفت کی تعلیم دے۔ جیسے مرحوم فاضل مقداد اسماعیلی فرقے کی تشریح میں کہتے ہیں کہ اسماعیلی امام کو ذات خدا پر واجب قرار دیتے ہیں تاکہ امام انسان کو معرفت خدا کی تعلیم دے
یہ اپنا نظریہ کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ عالم امکان کے دو حصے ہیں ایک عالم باطن جو امر و غیب ہے اور عالم ظاہر یعنی عالم خلق و شہادت۔
عالم باطن۔ یعنی جس میں امر ، عقل، نفس اور ارواح ہیں اور اس عالم کا پہلا وجود عقل اول ہے اور اس کے بعد دوسری عقلیں اور نفوس پائے جاتے ہیں۔ ان کے نزدیک امام مظہر عالم باطن ہے۔ اور یہ لوگ امام کو نبی سے زیادہ مرتبہ دیتے ہیں ۔ یعنی امام کے بغیر خدا کی معرفت ممکن ہی نہیں۔ اور امام خدا اور اسکی مخلوق کے درمیان وہی مقام رکھتا ہے کہ جس کی بدولت خدا متجلی ہوتا ہے یعنی امام جلوہ ہے پروردگار کا۔
ان پر کوئی دلیل اور حدیث نہیں اور یہ فرقہ باعث بنا ہمارے اندر مختلف غالی عقائد پیدا ہوں۔
زیدیہ فرقہ:
یہ لوگ امام سجاد ؑ کے بعد ان کے بیٹے جناب زید کی امامت کے قائل ہیں اور انہوں نے امام محمد باقرؑ اور امام صادقؑ کی امامت کا انکار کیا۔ اور ان کے بعد ان کے بیٹے یحییٰ ابن زید اور پھر امام حسن ؑ کی نسل میں سے آنے والے حسنی سادات میں امامت کے جھوٹے دعوے کیے اور ان کی امامت کے قائل ہیں ابھی تک ان میں سے 110 کے قریب امام گزر چکے ہیں۔
یہ بظاہر شیعہ فرقہ ہیں اور ابو حنیفہ کی فقہ پر عمل کرتے ہیں اور ابوبکر اور عمر کو مانتے ہیں ۔
یہ امامت پر دو نظریوں میں بٹ چکے ہیں ایک کہتے ہیں کہ امام اللہ کا منتخب شدہ ہوتا ہے اور دوسرے کہتے ہیں کہ امام کو لوگ چنتے ہیں۔۔ یہ بظاہر شیعہ ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ امام سید، عالم ، شجاع اور جنگجو ہونا چاہیے اور تعلیم دینے والا اور ہدایت دینے والا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے دنیا کے کئی ممالک حکومت قائم کی آج بھی بیشتر یمن اور عرب ممالک میں موجود ہیں۔​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

آخری پوسٹیں

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
کیا رونا پیٹنا اور لباس چاک کردینا زمانہ جاہلیت میں نہ تھا اور رسول خدا۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان ۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ قادیانی ,گوہر شاہی ,آغا خانی اپنے غلط عقائد کے باوجود پوری دنیا میں۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ دعائے عہد میں یہ جو جملہ ہے اے معبود خوشنود کر اپنے نبی کو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کو لاکھوں کی تعداد میں ناصروں کی ضرورت ہیں تو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ ایسے بالغ جو اپنی اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ہے کہ مفاتیح الجنان میں ایک تسبیح لکھی ہوئی ہے کہ جسے انجام دینے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام ۔۔۔