عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

ہم روزانہ امام عج کے لیے صدقہ نکالتے ہیں، امام عج کی دعا پڑھتے ہیں،۔

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

ہم روزانہ امام عج کے لیے صدقہ نکالتے ہیں، امام عج کی دعا پڑھتے ہیں،۔

سوال :

ہم روزانہ امام عج کے لیے صدقہ نکالتے ہیں، امام عج کی دعا پڑھتے ہیں، ان تمام اعمال کرنے کے باوجود بھی دل اداس رہتا ہے، کوئی ایسا عمل بتائیے کہ امام عج سے دل جڑ جائے۔۔۔؟؟؟

جواب:

جس طرح انسان دنیا کی چیزوں سے خود دل لگاتا ہے اسی طرح دینی معمولات میں بھی اپنا دل خود لگانا ہے، یعنی خود کوشش کرنی ہے اللہ نے یہ دنیا آ آزمائش کی جگہ قرار دی ہے ۔ ہاں خدا اور وقت کے ولی بھی مدد کرتے ہیں لیکن اصل انسان کا اپنا ارادہ اور عزم بھی ہونا چاہیے۔ شروع میں غفلت ہوگی، سستی ہوگی، لیکن انسان جب مسلسل اپنی روٹین کے مطابق اپنے فرائض ادا کریں، مثلاً صبح اٹھ گیا، جس طرح نماز پڑھتے ہیں، قرآن کی کم از کم پچاس آ یات کی تلاوت کریں، جیسا کہ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا،
اور ساتھ دعائے عہد جو کہ بیعت ہے امام عج کی، اس بیعت کو روزانہ ادا کریں، اگر کبھی دعائے عہد پڑھنے کی فرصت نہیں ہو تو زبان سے اُردو میں بیشک مولا کے ساتھ بیعت کریں، اور کہے کہ پورا دن آ پ کی منشاء کے مطابق گزاریں گے، اپنے تمام کاموں میں مولا کو ناظر رکھیں، تو یہ وہ احساس ہے کہ جو کبھی بھی ہمیں دنیاداری میں غرق نہ ہونے دے گا ،اور رات کو سونے سے پہلے جیسے خدا کی عبادت کرتے ہیں، اپنے امام سے بھی گفتگو کریں، اور اگر دن میں کوئی ایسا کام ہوا ہے جو اللہ کی ناراضگی کا باعث بنا ہو، اس کی توبہ کریں اور آ ئندہ کے لیے دوبارہ عہد کریں۔ خدا اور اس کے ولی کے ساتھ دن کے شروع میں اور دن کے درمیان اور رات تک کا یہ مظبوط رابطہ ہے۔ یہ انسان کے اندر روحانی پاور کو زندہ کرے گا، اور اسے بڑھا دیے گا، اور خود بخود اس کے امور اسی طرح کے ہو جائیں گے کہ جس طرح اللہ اور اس کا ولی چاہتا ہے اور حتی اس کی دنیاداری جو ہے وہ دین داری کی طرح ہو جائے گی۔۔۔

 استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
 عالمی مرکز مہدویت قم ایران​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید