تازہ ترین پوسٹس

کیا حضرت خدیجہ س کی رسول خدا ص کیساتھ شادی سے پہلے بھی شادی ہوئی تھی ؟

مهدوی سوال و جواب

سوال :

کیا حضرت خدیجہ س کی رسول خدا ص کیساتھ شادی سے پہلے بھی شادی ہوئی تھی ؟

جواب :

اہل سنت کی رو سے
اھل سنت کے منابع میں پیغمبر ص کیساتھ شادی سے پہلے حضرت خدیجہ کی شادی اور اولاد کا ذکر آیا ہے؛ انکے منابع میں دو شخص بنام « ابوھاله ھند بن نباش» اور « عتیق بن عابد » حضرت خدیجہ کے شوہر کے عنوان سے ذکر کیے گئے۔

شیعہ علماء کی رو سے
شیعہ علماء اس پر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت خدیجہ س کی پیغمبر ص سے پہلے کسی کیساتھ شادی نہیں ہوئی۔
ابن شھر آشوب نے سید مرتضی سے شافی میں اور شیخ طوسی سے تلخیص میں نقل کیا ہے کہ حضرت خدیجہ س رسول خدا ص سے شادی کے وقت کنواری تھیں۔
شیعہ محقق معاصر جعفر مرتضی اس بات پر باور رکھتے ہیں کہ حجاز میں قبائلی تعصب پر توجہ دی جائے تو حضرت خدیجہ س جو کہ قریش کے بزرگان سے تھیں ، انکی شادی ان دو عربی قبایل تمیم اور مخزوم کیساتھ قابل قبول نہیں ۔

حوالہ : ابن شھر آشوب، المناقب آل ابی طالب، قم، ج۱‌ ، ص ۱۵۹

استاد محترم آغا علی اصغر سیفی
عالمی مرکز مہدویت قم ایران

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *