کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان ۔
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان ۔
سوال :
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان میں تراویح پڑھی تھی اور پھر نبی ص کے دور میں ہی ختم کردیا گیا ، تو پھر خلیفہ دوم کیلئے کیوں کہا جاتا ہے کہ ایجاد کی۔۔۔؟؟
جواب:
یہ وہ نماز ہے جو اہل سنت ماہ رمضان کی راتوں میں جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں، اور ہر روز اس میں پورا سپارہ پڑھا جاتا ہے۔
مکتب اہلبیت علیھم السلام کے اندر اس طرح کی یہ نماز جو جماعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہے یہ بدعت ہے چونکہ یہ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح پڑھنے کا حکم نہیں دیا تھا حتی اہل سنت کے اندر یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ پہلے خلیفہ جناب ابو بکر کے دور میں بھی یہ نماز نہیں پڑھائی جاتی تھی۔ یہ خلیفہ دوم کے زمانے سے شروع ہوئی، اس لیے شیعہ فقہاء اس نماز کو بدعت سمجھتے ہیں چونکہ یہ وہ چیز نہیں ہے جو شریعت اسلام نے ہمیں حکم دیا، یہ لوگوں کی اپنی ایجاد کردہ نماز ہے۔
▫️ *دین وہ ہے* جس کا اللہ اور رسول حکم دے، کسی اور کو چاہے وہ خلیفہ ہی کیوں نہ ہو اسے دین میں کسی قسم کی کوئی نئی چیز ایجاد کرنے کا شرعی حق نہیں ہے یہ شعیہ فقہاء کی نظر ہے۔۔۔
استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران