عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

کيا اہل سنت امام مہدی(عج) کے معتقد ہيں؟ 1

Untitled-1
مہدی مضامین و مقالات

کيا اہل سنت امام مہدی(عج) کے معتقد ہيں؟ 1

کيا اہل سنت امام مہدی(عج) کے معتقد ہيں؟ 1

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی

بعض سنی تشيع کی نسبت بدگمانی کی وجہ سے مہدويت کی احاديث کو تحقيق کئے بغير جعلی سمجھتے ہيں اور کہتے ہيں کہ صحاح ميں امام مہدی (عج) کے بارے ميں کوئی حديث نہيں ہے اور اگر کسی کتاب ميں ہو بھی تو وہ معتبر نہيں ہے اور صرف اہل تشيع نے يہ احاديث اپنی کتب ميں نقل کی ہيں!

جواب يہ ہے کہ گوکہ اموی اور عباسی گھٹن کے دور ميں شديد تعصبات کی بنا پر اہل بيت (عج) کی ولايت پر مذاکرہ و مباحثہ کرنا اور کتابوں ميں زير بحث لانا بہت دشوار تھا ليکن پھر بھی اہل سنت کی کتابيں احاديث مہدی (عج) سے خالی نہيں ہيں- اس سلسلے ميں بےشمار احاديث رسول اللہ (ص) سے صادر ہوئی ہيں جنہيں شيعہ اور سنی محدثين نے نقل کيا ہے اور مختصر سا غور کرنے پر ظاہر ہوتا ہے کہ مہدی اور قائم کا موضوع رسول اللہ (ص) کے دور ميں مسلمات ميں شمار ہوتا تھا اور اصحاب اصولی طور پر اس کو مسلمہ سمجھتے تھے اور اس کی فروعات سے بحث کرتے تھے کہ مثلاً مہدی (عج) کس کی نسل سے ہونگے؟ يا ان کا نام و کنيت کيا ہے؟ يا يہ کہ کيا مہدی اور قائم ايک ہی ہيں؟ کبھی ان کی غيبت کے اسباب پوچھتے تھے اور کبھی ان کے فرائض کے بارے ميں سوال اٹھاتے تھے- رسول اللہ (ص) بھی مختلف مواقع پر ان کے بارے ميں خبر ديتے اور کبھی فرماتے کہ وہ ميری اور فاطمہ و وعلی و حسين (ع) کی نسل ہيں اور کبھی ان کا نام و کنيت بيان کرتے تھے اور کبھی ان کے ظہور کے علائم بيان فرماتے تھے- رسول اللہ (ص) کے وصال کے بعد بھی عقيدہ مہدويت اصحاب و تابعين کے درميان مسلسل زير بحث رہتا تھا-

 

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید