آپکے سوال و جواب:
استادِ محترم آقا علی اصغر سیفی
میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ امام علیہ السلام جب ظہور فرمائیں گے تو لوگ کہیں گے کہ ان کو تو بہت بار دیکھا ہے اس بارے میں تفصیل سے بیان فرمائیں؟
وعلیکم السلام
چونکہ غیبت کا جو معنی کیا گیاہے وہ یہ ہے کہ
انسان اپنے امام علیہ السلام کو زمانہ غیبت میں دیکھ سکتا ہے یعنی اس کی نگاہ پڑ سکتی ہے لیکن ابھی وہ انکو پہچان نہیں سکتا۔
درواقع غیبت جو ہے وہ یہی ہے کہ
ہم اگر امام علیہ السلام کو دیکھیں تو انکو پہچان نہیں پاتے اور جب انسان کسی شخص کو نہ پہچان سکے تو ایسا ہی ہے جیسے اس نے دیکھا ہی نہ ہو۔
لیکن اہل ایمان کی جو بار بار نگاہ پڑتی ہے تو ہو سکتاہے اپنی زندگی میں اپنے زمانے کے امام علیہ السلام کو کئی بار دیکھا ہو اورجب امام علیہ السلام ظہور کریں گے اور انہیں دیکھیں گے تو اس وقت وہ کہے گے کہ ہم نے پہلے بھی ان کو دیکھا ہے یہ چیز ہماری روایات اور ہمارے علماء کی حکایات میں ذکر ہوئی ہیں ۔