عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

میرا سوال یہ ہے کہ ہم چند لوگ گروپ کی صورت میں مل کر چاہتے ہیں کہ امام۔۔۔

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

میرا سوال یہ ہے کہ ہم چند لوگ گروپ کی صورت میں مل کر چاہتے ہیں کہ امام۔۔۔

سوال :
سلام علیکم۔۔۔!!
میرا سوال یہ ہے کہ ہم چند لوگ گروپ کی صورت میں مل کر چاہتے ہیں کہ امام عج کے لیے کام کریں۔ لیکن ہم امام عج کے ظہور کے لیے کیا کریں جس سے ہمیں یہ لگے کہ ہم کچھ کر رہے ہیں یعنی ہمارا جمود ختم ہو ۔تو برائے مہربانی میں چاہتی کہ آپ رہنمائی فرمائیں کہ اس میں کیا باتیں سب سے پہلے رکھنی ہیں۔..؟؟ اس میٹنگ میں ہم جو بات کریں اس میں سب سے پہلا ہمارا کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے تا کہ اسے فولو کریں اور اپنا نام بھی امام کے ناصرین میں لکھوا سکیں۔

جواب:

وعلیکم السلام
بہت بہترین پروگرام ہے اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

سب سے پہلا پروگرام امام زمان عج کی ضرورت معرفت پر ہو
کیونکہ معرفت باقی سب ہمارے اعمال کی اساس ہے
جس قدر معرفت امام زیادہ اور گہری ہوگی اتنا ہی عمل و اطاعت مولا بلکہ اللہ کی عبادت پرخلوص اور زیادہ ہوگی
اسی لیے ہماری احادیث میں ایک مسلمان کی جاھلیت ختم ہونے اور اس میں حقیقی دینداری پیدا ہونے کی شرط معرفت امام زمان قرار دی گئی ہے
جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:
جو شخص زمانے کے امام کی معرفت کے بغیر مرا وہ گویا جاھلیت کی موت مرا
بعض علماء یہاں جاھلیت سے مراد کفر و شرک کرتے ہیں
پس معرفت امام ہی اصل دین و دینداری کی طرف باب و دروازہ ہے
اللہ ہم سب کو حقیقی معنوں میں معرفت امام حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
 عالمی مرکز مہدویت قم ایران

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

آخری پوسٹیں

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
کیا رونا پیٹنا اور لباس چاک کردینا زمانہ جاہلیت میں نہ تھا اور رسول خدا۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان ۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ قادیانی ,گوہر شاہی ,آغا خانی اپنے غلط عقائد کے باوجود پوری دنیا میں۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ دعائے عہد میں یہ جو جملہ ہے اے معبود خوشنود کر اپنے نبی کو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کو لاکھوں کی تعداد میں ناصروں کی ضرورت ہیں تو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ ایسے بالغ جو اپنی اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ہے کہ مفاتیح الجنان میں ایک تسبیح لکھی ہوئی ہے کہ جسے انجام دینے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام ۔۔۔