تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ ہم تو اس وقت امام کے ظہور کے منتظرین میں سے ہیں اور اپنے وقت کے امام۔

سوال:

میرا سوال ھے کہ ہم تو اس وقت امام کے ظہور کے منتظرین میں سے ہیں اور اپنے وقت کے امام کے لیے زمینہ سازی کریں تو اگر یہ جب امام زمانہ عج کا ظہور ہوگا انسان کمال کی حدوں تک پہنچ جائے گا زمین جیسے کہتے ہیں خزانہ اگلے گی کوئی لینے والا نہ ہوگا کوئی ضرورت مند نہ ہوگا اتنی تربیت ہوئی ہوگی لوگوں کی تو ان لوگوں کے تو درجات بہت زیادہ بلند ہوں گے تو کیا ہمیں اگر زمانہ رجعت ملے تو ہم بھی اسی طرح تربیت حاصل کر کے نامہ اعمال میں اضافہ کر پائیں گے اور اگر زمانہ رجعت نہیں دیکھتے تو ہمارا اجر اور ان کا اجر جنہوں نے انسان کامل کے صحبت میں کمال حاصل کیا یہ کبھی بھی برابر نہیں ہو سکے گا تو اس پہ ذرا وضاحت کریں؟

جواب:

محمد و آل محمد علیہم السلام کی جو احادیث ہیں ان کے اندر زمانہ غیبت کے جو نیک لوگ ہیں جو مولا کے ظہور کی تیاری کر رہے ہیں ان کا مقام سب سے زیادہ بلند بتایا گیا:
ان کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بھائی قرار دیا گیا
اسی طرح ان کی امت کے سب سے برتر افراد قرار پائے
اور ہدایت کے مینار کہا گیا وغیرہ بہت زیادہ مقام بیان ہوا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ انہوں نے تو راہ ہموار کرنی ہے لہذا ان کا مقام سب سے زیادہ ہے اور یہی وہ لوگ ہیں کہ جو زمانہ غیبت میں انہوں نے تربیت پائی، پرورش ہوئی ان کی روحانی اور پھر یہی لوگ زمانہ ظہور میں داخل ہوں گے اور مولا کی ہمرائی کریں گے۔
اور پھر ظاہر ہے جب امام کے ہمراہ ہوں گے تو پھر مزید ان کے نور میں اضافہ ہوگا تو وہ لوگ جو زمانہ ظہور کے ہیں ان کی نسبت غیبت کے اندر جو لوگ تیاری کر رہے ہیں ان کا مقام بلند ہے چونکہ ظہور کے لوگ تو امام کو دیکھ رہے ہیں یہ وہ ہے کہ جن کے پاس کوئی امام نہیں ہے بظاہر صرف کتابیں ہیں اور انہوں نے اتنی تیاری کی ہے تو ان کا مقام یقینا بلند ہونا چاہیے اور پھر انہی لوگوں میں سے ہی لوگ ہوں گے جنہوں نے رجعت کرنی ہے اور وہ زمانہ بھی دیکھنا ہے تو لہذا انسان جو ہے وہ زمانہ غیبت کے ناصروں میں سے اپنے آپ کو قرار دے اور دعا کریں کہ اللہ زمانہ ظہور بھی دکھائے یا تو ہماری زندگیوں میں ظہور ہو جائے گا یا ہم ان لوگوں میں سے قرار پائیں کہ جنہوں نے قبروں سے اٹھ کر مولا کی مدد کرنی ہے.

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *