میرا سوال ھے کہ کیا غیبت کبری میں امام عج سے فیس ٹو فیس ملاقات ہو سکتی ھے یا خواب میں ؟۔
میرا سوال ھے کہ کیا غیبت کبری میں امام عج سے فیس ٹو فیس ملاقات ہو سکتی ھے یا خواب میں ؟۔
سوال:
میرا سوال ھے کہ کیا غیبت کبری میں امام عج سے فیس ٹو فیس ملاقات ہو سکتی ھے یا خواب میں ؟
اگر ہو سکتی ھے تو کیسے ہم امام عج کی زیارت کر سکتے ہیں؟
جواب:
غیبت کبری میں امام سے ملاقات فیس ٹو فیس ممکن ہے اور خواب میں بھی ہوسکتی ہے۔لیکن کب؟ جب امام عج خود چاہیں۔
ہمارے پاس ایسا کوئی عمل، وظیفہ اور چلہ ایسی چیز نہیں ہے۔
اور کوئی شخص ایسی بات کرتا ہے تو اسکی کوئی حقیقت نہیں ، کیونکہ ہماری احادیث کی کتابوں میں کوئی ایسی چیز بیان نہیں ہوئی۔ اگر ایسی کوئی چیز بیان ہوتی تو اس وقت تمام شیعہ ملاقات کرتے اس وظیفہ کے ذریعے.
پھر غیبت،غیبت ہی نہ رہتی،نہ اسکا کوئی فلسفہ و ثمرہ ہوتا۔
کب ملاقات ہوتی ہے جب امام عج خود چاہتے ہیں، کسی سے ملنا ہو اور اس میں کوئی مصلحت سمجھتے ہیں تو پھر وہ ملاقات کرتے ہیں۔
اسی غیبت کبری کے اندر بہت سارے لوگوں سے امام عج کی ملاقات ہوئی ہے اور ہماری کتابوں میں درج ہیں۔
خلاصہ اس کا یہ ہے کہ ملاقات ہوتی ہے لیکن اسی وقت ہوتی ہے جب یہ امام عج خود چاہتے ہیں یعنی ان کی طرف سے راستہ کھلا ہوا ہے.
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم