سوال:
میرا سوال ھے کہ مسجد سہلہ میں مقام امام زمان عج کی تاریخ بتا دیں؟
جواب:
کوفہ کے اندر مسجد سہلہ پہلی صدی ہجری کے دوسرے نصف حصے میں بنائی گئی اور اس کے بارے میں امام باقر اور امام صادق علیہم السلام سے جو روایت ہے کہ کوفہ کی متبرک اور اہم ترین مساجد میں سے ہے
اس مسجد کے بارے میں ہماری احادیث میں آتا ہے کہ جب امام زمان عج ظہور کریں گے تو یہ مسجد مولا کی جاۓ سکونت ہوگی اور مسجد کوفہ پوری دنیا کے لیے مولا کا حکومتی دربار ہوگا۔یعنی امام مسجد سہلہ میں رہیں گے یہاں لوگ آپکی زیارت کے لیے آئیں گے. مسجد کوفہ میں مولا حکومتی امور پوری دنیا کے چلائیں گے۔
اسکے اندر جو مقام امام زمانہ عج ہے یہ اس لیے ہے کہ یہاں بہت سارے لوگوں کو شرف ملاقات ہوا مثلا سب سے زیادہ جو مشہور واقعہ ہے وہ علامہ سید مہدی بحر العلوم کا کہ جنہوں نے بارہویں صدی میں یہاں مولا سے ملاقات کی اور بھی بہت سارے لوگ کو زیارت ہوئی۔
یہ وہ مقام ہے جہاں مولا کو عبادت کرتے ہوۓ دیکھا گیا اس لیے یہ جگہ مسجد سہلہ میں امام زمان عج کے ساتھ منسوب ہوگئی۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم