تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ لوگ امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کا دعویٰ کرتے ہیں زیارت یا ملاقات غیبت کبریٰ میں ممکن ھے؟

مہدوی سوال وجواب

سوال:

میرا سوال ھے کہ لوگ امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کا دعویٰ کرتے ہیں زیارت یا ملاقات غیبت کبریٰ میں ممکن ھے؟

جواب:

اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف سے ملاقات ممکن ہے اور ہم نے بیان کیا پہلے بھی کہ یہ اسی صورت میں ہوتی ہے جب مولا خود چاہتے ہیں اس کا کوئی چلہ یا وظیفہ نہیں۔
لیکن آیا ہم ہر شخص سے یہ دعوی قبول کر سکتے ہیں نہیں کیونکہ بہت سارے لوگ جھوٹے بھی ہیں جو اس طرح کے جھوٹے دعوے کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ہو سکتا ہے کچھ لوگ سچے بھی ہوں تو ان مسائل میں ماہرین مہدویت کی طرف رجوع کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے اور عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ جن لوگوں کو یہ شرف ہوتا ہے وہ کبھی بھی اپنی زندگی میں نہیں بتاتے ان کے مرنے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے۔
بہرحال پھر بھی کسی ماہرین مہدویت یا استاد مہدویت سے اس کی ملاقات،خواب یا اس کی زیارت کو پیش کیا جاۓ وہ پھر اس پر غور کریں گےانہیں پتہ ہے کہ کون سی بات درست ہوسکتی ہے اور کون سی نہیں۔
ہمارے معاشرے میں کچھ لوگوں نے ایسی دوکانیں بنائی ہوئی ہیں یعنی کچھ نے اس قسم کے دعوے کیے ہوۓ ہیں پیر ومرشد والا نظام بنایا ہوا ہے اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں الٹا لوگوں سے سوۓ استفادہ کر رہے ہیں انکو دین ،فقہاء،نظام تقلید اور تمام ہمارے جو دینی مسائل ہیں ان سے دور کر رہے ہیں.لوگوں کو غلط کاموں پر لگایا ہوا ہے۔
لہذا یہاں بہت بصیرت,غور وفکر اور احتیاط کی ضرورت ہے.کبھی بھی کوئی شخص ایسا دعوی کریں تو فورا اسے تسیلم نہ کیا جاۓ بلکہ علماء جو اس موضوع کے ماہرین اور کام کر رہے ہیں انکے ساتھ یہ چیزیں پیش کی جاۓ اور ان سے رہنمائی لی جاۓ۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *