مہدوی سوال وجواب
سوال:
میرا سوال ھے کہ زیدی فرقہ ہے مطلب وہ بارہ اماموں کو تو مانتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو زیدی کیوں کہتے ہیں؟اگر ایسا ہی ہے تو امام زین العابدین کے حساب سے عابدی ہونا چاہئے تو وہ زیدی کیوں کہلاتے ہیں ان کا تصور یا تو ٹھیک نہیں ہے اور دوسرا یہ کہ زیدی فرقہ جو آپ نے بھی درس وغیرہ میں بتایا تھا تو اس ٹائپ کے جو لوگ ہیں وہ حوثی کہلاتے ہیں پاکستان میں نہیں ہیں ۔پاکستان میں زیدی مسلک یا امام سے تعلق رکھتے ہیں تو وہ لوگ اپنے آپ کو زیدی کیوں کہتے ہیں عابدی کیوں نہیں کہتے ؟
جواب:
پاکستان کے اندر زیدی فرقہ نہیں ہے زیدی سادات ہیں جو کہ شیعہ اثنا عشری ہیں جو اپنے آپ کو سید زیدی کہتے ہیں یہ امام سجاد علیہ السلام کے بیٹے زید کی اولاد سے اور ویسے یہ عابدی سادات امام سجاد علیہ السلام کی اولاد ہیں لیکن مشہور زیدی سادات ہوگے۔ہیں یہ بارہ امامی اور ہماری طرح شیعہ عقائد کے ہیں صرف سادات کے اعتبار سے جیسے کوئی کاظمی،رضوی سادات اور یہ زیدی سادات ہوگے لیکن اصل میں یہ وہی عابدی سادات ہیں۔
اب یہ کیوں نہیں امام زین العابدین علیہ السلام سے اپنے آپ کو منسوب کیا تو اب اسکی کیا وجوہات ہیں پس وہ تاریخ میں جیسے کسی ایک واقعہ سے کسی کے نام سے شروع ہوگیا تو اسی طرح شروع ہوگیا جیسے ہمارے ہاں شیرازی اور گیلانی سادات پتہ نہیں کتنی قسم کے سادات ہیں جو اصل میں کسی امام کی ہی نسل سے ہیں لیکن مختلف شہروں کے نام سے منسوب ہیں۔
باقی رہ گیا زیدی فرقہ اور مسلک ،زیدی فرقہ یمن میں ہے اور وہاں قبائل حوثی جو قبائل ہیں وہ مسلک زیدی سے تعلق رکھتے ہیں اسی طرح زیدی اور بھی جگہوں پر ہیں کویت،اردن اور کئ ممالک میں ان کے لوگ موجود ہیں جن کے اندر مختلف فرقے ہیں جیسے مشہور فرقہ ان کا جارودی ہے خلاصہ یہ ہے کہ زیدی فرقہ جو ہے یہ بارہ امامی نہیں ہیں اہلسنت کی مانند ہیں ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں اور امام صادق علیہ السلام کی فقہ کو نہیں مانتے بلکہ ابو حنیفہ کے فرقے کو مانتے اور اسکے پیروکار ہیں۔عقائد میں وہ شیخین اور مولا علی علیہ السلام،امام حسن وحسین علیہ السلام کو مانتے ہیں اور اسکے بعد امام زین العابدین علیہ السلام کو نہیں مانتے بلکہ امام زین العابدین کے بیٹے جناب زید کو اپنا امام مانتے ہیں پھر زید کے بعد اس کا بیٹا یحیی اسی طرح اور لوگوں کو امام مانتے ہیں باقی ہمارے جو امام باقر ع سے لیکر بارہ امام تک کسی کو نہیں مانتے۔
یہ زیادہ تر شبیہہ اہلسنت کی ہیں یمن میں حوثی قبائل شروع سے چلے آرہے ہیں انہوں نے زیدی مسلک کو قبول کیا ہوا ہے اور یہ آجکل وہ ہے نہ کہ حوثی کوئی زیدی فرقہ ہے نہیں حوثی قبیلہ کا نام ہے جو مذہب زیدی رکھتے ہیں۔
اب ہو سکتا ہے کہ آخر الزمان میں یہی یمن کے غوثی قبائل جو ہیں ابھی زیدی مسلک رکھتے ہیں یہ بھی بارہ امامی ہو جائے اور وہ یمنی کا قیام شروع ہو جائے جو امام زمانہ عج اللہ فرج الشریف کے لیے ظہور کی راہ ہموار کرے گا
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم