تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ رجعت کا جو دور ہے اس میں ظالمین، آئمہ معصومین (علیہم السلام) سب اٹھائے جائیں گے۔ظالمین کے بارے میں…

مہدوی سوال وجواب

سوال:

میرا سوال ھے کہ رجعت کا جو دور ہے اس میں ظالمین،آئمہ معصومین علیہم السلام سب اٹھائے جائیں گے۔ظالمین کے بارے میں آپ بتاتے ہیں وہ ظالم جن کو دنیا میں سزا نہیں ملی یعنی جن کو سزا مل گئ انکو نہیں اٹھایا جائے گا تو امام حسین علیہ السلام کے قتل کرنے والے جو اتنے ظالم تھے جنہیں مختار ثقفی نے سزا دے دی تھی کیا انہیں دوبارہ اس وقت نہیں اٹھایا جائے گا جبکہ ہم روایات میں یہ بھی سنتے ہیں کہ چن چن کر امام سزا دیں گے پلیز اسکی وضاحت کر دیں؟

جواب:

کون سے ظالمین رجعت کے موقع پر اٹھائے جائے گے وہ ظالمین کہ جن کے بارے میں الله تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی انکو سزا دے عذاب ضعفین یعنی دوگنا عذاب جن کے بارے میں الله تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے اب ان میں سے ہو سکتا ہے کچھ ظالمین کو دنیا میں سزا مل چکی ہو جیسے آپ نے ابھی ذکر کیا کہ جناب مختار ثقفی نے قاتلین سید الشہداء و اصحاب کربلا،اکثر لوگوں کو ڈھونڈ کر سزا دی اب انکو دنیا میں سزا مل چکی ہے ذلت بھری سزا اور اب یہ آخرت کی سزا لیں گے لیکن انکو دوبارہ نہیں اٹھایا جائے گا۔ہاں ایسے لوگ جیسے یزید ہے اسطرح کے کوئی لوگ جو بستر پر مرے ہیں اور الله نے ارادہ کیاہے کہ انہیں دنیا میں بھی سزا دے ان جیسے لوگوں کو جنہیں پہلے سزا نہیں ملی انہیں اٹھایا جائے گا۔
اب یہ جو روایات ہیں کہ امام زمانہ عجل الله فرجہ شریف سید الشہداء کے قاتلوں سے انتقام لیں گے اس سے مراد ہماری احادیث کہتی ہیں کہ جو خود امام زمانہ کے دور میں ایسے متعصب ناصبی لوگ کہ جو سید الشہداء کے قتل پر فخر کا اظہار کریں گے اور یہ کہیں گے کہ اگر ہم بھی ہوتے تو یہ کرتے یا وہ امام زمانہ کو شہید کرنے کے لیے میدان میں ائیں گے تو ان جیسے لوگوں سے امام مہدی علیہ السلام انتقام لیں گے یعنی قاتلین سید الشہداء کی نجس اولاد جو اس زمانے میں ہوگی جو ان جیسے افکار رکھے گی ان سے انتقام لیا جائے گا ۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *