میرا سوال ھے کہ دعائے عہد میں یہ جو جملہ ہے اے معبود خوشنود کر اپنے نبی کو۔
میرا سوال ھے کہ دعائے عہد میں یہ جو جملہ ہے اے معبود خوشنود کر اپنے نبی کو۔
سوال:
میرا سوال ھے کہ دعائے عہد میں یہ جو جملہ ہے اے معبود خوشنود کر اپنے نبی کو ان کے دیدار سے تو اسکی وضاحت کر دیں کیا جب ظہور امام زمان عج ہوگا تو کیا پیغمبر اکرم ص بھی انکا دیدار کر سکیں گے؟
جواب:
اس میں شک نہیں کہ امام زماں عج جب ظہور فرمائیں گے تو اس وقت رجعت ہوگی یعنی وہ لوگ جو دنیا سے جا چکے ہیں ان میں سے کچھ دوبارہ دنیا میں پلٹیں گے یہ کامل شیعہ عقیدہ ہے اور یہ عقیدہ قران مجید اور احادیث سے ثابت ہے۔
اللہ تعالی اس بات پہ قادر ہے جس طرح قیامت میں وہ مردوں کو زندہ کرے گا وہ دنیا میں بھی مردوں کو زندہ کر سکتا ہے اور اس نے اس سے پہلے کئی بار دنیا میں مردوں کو زندہ کیا جس کی مثالیں قران مجید میں ہیں۔
ظہور کے دور میں ایسے لوگ جن کی ارزو تھی کہ مہدی کا زمانہ دیکھیں وہ زندہ ہوں گے ان میں سے انبیاء بھی ہیں ائمہ بھی ہیں اور صالح لوگ بھی ہیں تو روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی رجعت فرمائیں گے اور امام مہدی علیہ السلام کی زیارت کریں گے اور ان کا زمانہ حکومت دیکھیں گے.
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم