میرا سوال ھے کہ جب انسان خود سے یہ سوال کرتا ہے کہ۔۔۔
میرا سوال ھے کہ جب انسان خود سے یہ سوال کرتا ہے کہ۔۔۔
سوال:
میرا سوال ھے کہ جب انسان خود سے یہ سوال کرتا ہے کہ، میں کس مقصد /ہدف کے لیے خلق ہوا ہوں؟ تو اس کا جواب نہیں مل پاتا
پلیز رہنمائی فرمائیں؟
جواب:
قرآن مجید میں پروردگار کریم نے فرمایا ہے: وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ
کہ (میں نے جن و انسان کو عبادت کے لیے خلق کیا)
عبادت انسان میں بندگی اور عبودیت پیدا کرتی ہے
عبودیت وہی خوف خدا ہے جسے خشیت الہٰی کہا گیا ہے
خشیت یعنی اللہ کی معرفت رکھتے ہوئے اسکی عظمت و صفات اور اللہ کے افعال کا علم رکھتے ہوئے اور اللہ کی دی ہوئی ذمہ داریوں کی آگاہی حاصل کرتے ہوئے یہ خوف رکھنا کہ کہیں مجھ سے کمی اور نقص نہ رہ جائے
یہ عبادت و بندگی ہی ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد سکھاتی ہے۔اگر انسان ان دو حقوق کو ادا کرے اسکی اپنی زندگی میں سکون و اطمینان پیدا ہوگا اور باقیوں کی زندگی بھی محفوظ رہے گی
یہیں سے ہی حقیقی مسلمانی پیدا ہوگی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ؛ مسلمان وہ ہے جسکی زبان و ھاتھ سے باقی لوگ محفوظ رہیں.
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم