تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ امام کے لشکر میں کتنی خواتین ہونگی ان میں سے ایک کا نام تو معلوم ہے کیا اسکے علاوہ بھی اس میں خواتین ہونگی؟

مہدوی سوال وجواب

سوال:

میرا سوال ھے کہ امام کے لشکر میں کتنی خواتین ہونگی ان میں سے ایک کا نام تو معلوم ہے کیا اسکے علاوہ بھی اس میں خواتین ہونگی؟

جواب:
احادیث کی رو سے مولا کا جو لشکر ہوگا اسکے اندر یعنی جو وہ تین سو تیرہ بڑے کمانڈر یا جو اصحاب خاص ہونگے ان میں پچاس خواتین کا ذکر ملتا ہے کہ جو اہم امور کو انجام دیں گی ویسے تو جو عمومی لشکر ہیں اس میں یقینا خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد ہیں۔
جہاں تک نام کا تعلق ہے نام والی اکثر روایات ضعیف ہیں اس پر ہم اعتبار نہیں کریں گے اور یہ نام بعض ایسے بتاۓ گۓ ہیں جو خواتین پہلے تھیں وہ دوبارہ پلٹیں گی حالانکہ مولا کا جو لشکر ہوگا انصار کا جسکے ساتھ قیام شروع ہوگا وہ اس زمانے کے زندہ لوگ ہونگے۔
تو اب وہ ناموں کا ہمیں نہیں پتہ لیکن یہ معلوم ہے کہ بڑے جو اصحاب خاص ہیں اور کمانڈر ہیں ان میں پچاس خواتین ہیں ویسے جو عمومی لشکر ہوگا اس میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد ہوگی جو اسلامی افواج کے مختلف امور انجام دیں گی۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *