تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ امام کو لاکھوں کی تعداد میں ناصروں کی ضرورت ہیں تو۔

سوال:

میرا سوال ھے کہ امام کو لاکھوں کی تعداد میں ناصروں کی ضرورت ہیں تو پھر یہ کیوں روایات میں ہیں کہ 313 جب ہوجائیں گے تو امام عج کا ظہور ہوگا؟

جواب:

احادیث کے مطابق امام مہدی عج کے تین طرح کے ناصر ہونگے
1:تین سو تیرہ
2: دس ھزار یا بارہ ھزار جوان
3: عام ناصر جو مختلف ملتوں اور مذاھب سے ہونگے
313 وہ خاص ناصر ہیں جو سبب ظہور ہیں انکے بارے روایات میں آیا ہے کہ رجال الہیون یعنی اللہ کے خاص بندے کہ جنہیں اولیاء خدا اور وزراء مہدی اسی طرح حکام اللہ فی الارض جیسے القاب ملے ہیں
یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے دنیا کی حکومت اور امام کے لشکروں کی کمانڈ میں امام کا ساتھ دینا ہے
یہ جنگ کے کمانڈرز اور عالمگیر حکومت کے پوری دنیا میں گورنرز ہونگے
انکی بہت سی خصوصیات ذکر ہیں
اللہ جلد ان کو کامل کرے تاکہ مولا عج کا ظہور ہو اور دنیا سے ظلم کی تاریکی ختم ہو.

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *