تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے۔۔۔

سوال:

میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے اگر کوئی میرے مشاہدہ کا دعوی کرتا ہے تو وہ کذب ہے.لفظ مشاہدہ سے مراد دیکھنا ہے ایسا دیکھنا کہ جس میں نائب ہونے کا دعوی ہو تو ہمارے شیعوں کا ماننا یہی ہے کہ سید علی خامنہ ای امام کے نائب ہیں۔اسکی وضاحت کر دیں؟

جواب:

یہاں مراد نیابت خاصہ ہے جیسے نواب اربعہ ہوتے تھے پہلے چار خاص نائب
اور یہ فرمان بھی آخری نائب جناب علی بن محمد سمری کو انکی زندگی کے آخری ایام میں ملا
یعنی امام اس فرمان سے ایسے نائبین کے دور کا ختم ہونے کا اعلان فرما رہے تھے جو صاحب مشاہدہ ہیں جو امام کو دیکھتے ہیں ان کی طرف سے فرامین لوگوں تک پہنچاتے ہیں مولا عج کے لوگوں کے درمیان سفیر ہیں

جبکہ رھبر انقلاب یا دیگر مراجع کرام نائب عام ہیں نہ نائب خاص یہ ہستیاں مشاہدہ نہیں کرتیں اور نہ کسی فقیہ یا رھبر معظم نے ایسا دعویٰ کیا ہے یہ دینی امور میں امام کی نیابت رکھتے ہیں انکا حکم گویا امام کا حکم ہے جیسا کہ خود مولا عج نے فقہاء کرام کی حجیت کو بیان کیا اور فرمایا: یہ میری طرف سے تم شیعوں پر حجت ہیں اور مزید فرماتے ہیں ان کو رد کرنے والا گویا مجھے رد کرتا ہے
واللہ اعلم.

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *