تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ امام زمان (عج) کی غیبت صغری پہ روشنی ڈال دیں گے کہ غیبت صغری کے دور

سوال:

میرا سوال ھے کہ امام زمان عج کی غیبت صغری پہ روشنی ڈال دیں گے کہ غیبت صغری کے دور میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے وقت امام زماں عج کی حیات طیبہ کتنی تھی؟

جواب:

امام عسکری علیہ السلام کی شہادت کے وقت امام زمانہ عجل اللہ فرج الشریف کی عمر مبارک پانچ سال تھی ، آپ 255 ہجری میں پیدا ہوئے۔ 260 ہجری میں ہمارے گیارہویں مولا امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت ہوئی اس وقت آپ پانچ سال کے تھے اور آپ کا دور امامت بھی اسی وقت شروع ہوا اور ساتھ ہی غیبت صغری شروع ہوئی۔
غیبت صغری میں تقریبا مولا عج 69 سال اور کچھ مہینے ہم ،اسے 70 سال ہی کہتے ہیں تو 70 سال امام پردہ غیبت میں تھے لیکن لوگوں سے خط و کتابت تھی اور بہت سے لوگوں نے آ کر مولا کا دیدار بھی کیا اور اس زمانے میں مولا کے نائب خاص ہوتے تھے۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *