تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ آج امر بالمعروف نہی المنکر پر ھم کام کر رہے ہے لیکن بعض لوگ۔۔۔

سوال:

میرا سوال ھے کہ آج امر بالمعروف نہی المنکر پر ھم کام کر رہے ہے لیکن بعض لوگ نہیں سنتے پھر ایسے میں ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

جواب:

قرآن مجید انبیاء کا وظیفہ یہی بتاتا ہے “و ما علینا الا البلاغ”
کہ ہمارا کام حق بات پہنچانا ہے
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں بھی یہی ہے کہ حق بات پہنچائی جائے اور گناہ و ظلم سے منع کیا جائے
اگر آپ کے پاس روکنے کی طاقت ہو تو ضرور روکیں
جیسے نبی یا امام کے پاس حکومت جب آتی تھی تو طاقت سے جرم و گناہ اور ظلم کو روکتے تھے

امر بالمعروف کے بھی درجات ہیں
سب سے پہلا درجہ یہی ہے کہ بتایا جائے اور اپنے الفاظ کے ساتھ اپنے رویے سے بھی اظہار کیا جائے حق کا اور باطل سے بیزاری اور نفرت ظاہر کی جائے
باقی لوگوں پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ جنت یا جہنم کی راہ خود انتخاب کریں کل یہ کہنے والے نہ بنیں کہ کسی نے نہیں بتایا

آپ امر بالمعروف کرکے حجت تمام کریں یہی ہمارا وظیفہ ہے۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *