عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

مہدوی گھرانہ

139403130942394845422034
مہدی مضامین و مقالات

مہدوی گھرانہ

معاشرہ خودبخود ٹھیک نہیں ہوتا بلکہ

جب میں نے اپنی بیٹی کو پردہ کرنا سکھایا …لیکن بیٹے کو حیا نہیں سکھائی…دراصل اسے پیغام دیا کہ حیا و نجابت صرف عورت سے مخصوص ہے۔

جب میں نے اپنی بیٹی کو کہا اپنے بھائی کا احترام کرو …لیکن بیٹے سے نہیں کہا کہ اتنا ہی بہن کا بھی احترام کرے…مرد کا برتر ہونا بیٹے کو یاد دلایا۔

جب میں نے اپنی بیٹی کو ایک گھنٹہ گھر دیر سے آنے پر پکڑ کی… لیکن بیٹے کو اجازت دی کہ راتوں کو دیر سے آئے… دراصل بیٹے کو یہ پیغام دیا کہ وہ جو چاہے کرسکتا ہے

جب میں نے اپنی بیٹی کو نامحرم سے عشق و محبت، صحیح بات نہیں، سکھایا…لیکن بیٹے کے پسند کے چکر پر خوشی کا اظہار کیا کہ میرا بیٹا بڑا ہوگیا ہے… دراصل بیٹے کو ہوس رانی سکھائی

جب میں نے اپنی بیٹی کو بچپن سے سکھایا کہ گریلو بنے، سگھڑ بنے اور ہمیشہ صبر کرنے والی بنے… لیکن بیٹے کو صرف قدرت مند بننا سکھایا…دراصل گھر کا نام تعارف کرایا لیکن گھر کے حساب سے اس کی ذمےداریاں نہیں بتائیں۔

:جی ہاں …میں ماں قصوروار ہوں کہ اپنا وظیفہ صحیح سے انجام نہیں دیا۔ بجائے یہ کہ اپنی اور اولاد کی صحیح تربیت کروں، ہمیشہ معاشرے پر تنقید کی۔ معاشرے کبھی بھی خود بہ خود ٹھیک نہیں ہوتا۔ معاشرے کا چھوٹا نمونہ گھر ہے۔ یہی چھوٹے چھوٹے گھر اور ان کے رہن سہن معاشرہ بناتے ہیں۔​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید