عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

عطر انتطار (1)

مہدی مضامین و مقالات

عطر انتطار (1)

حضرت امام مہدی عج نے فرمایا:
‘ہمیں اپنے شیعوں سے کوئی چیز دور نہیں کرتی مگر ان کے (وہ برے)اعمال جو ہم تک پہنچتے ہیں اورہمیں پسند نہیں آتے اورہم ان سے ایسے اعمال کے ارتکاب کو جائز نہیں سمجھتے”۔(احتجاج،ج٢،ش٣٦٠،ص٦٠٢.)

تشریح:

برے اعمال انسان پر جو برے اثرات ڈالتے ہیں کہ اعمال نامہ سیاہ کرتے ہیں ، عذاب موت،عذاب قبر،عذاب حشر…اسی طرح روح و روان انسان کو بیمار کرتے ہیں …ساتھ ساتھ اسکے اور اسکے ضمیر اسی طرح خدا و رسول اور امام سے فاصلہ بڑھاتے ہیں ۔
اس حدیث میں امام عصر عج نے اسی تلخ حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ میرے اور شیعوں کے درمیان فاصلہ اور حجاب کا باعث انکے برے اعمال ہیں کہ جو انہیں بہت سی توفیقات سے محروم کردیتے ہیں ۔
امام کا قرب اور انکی نطر عنایت بہت بڑی الہی توفیق ہے ،اسکی قدر جاننی چاہئے ، ہمیشہ اسکے حصول اور اسے باقی رکھنے کے لیے اچھے اعمال اور دعاوں سے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔
اس فرمان سے یہ بھی استفادہ ہورہا ہے کہ امام زمان عج کی غیبت کے طولانی ہونے میں ہم شیعوں کے برے اعمال کا بھی کردار ہے ۔کیونکہ یہ فرمانا کہ برے اعمال مجھ سے تمہاری دوری بڑھارہے ہیں، تو دوری یعنی امام کے ظہور کو دور کررہے ہیں اور اس میں تاخیر ڈال رہے ہیں۔
دیگر احادیث سے بھی یہ استفادہ ہوتا ہے کہ امام عج کے ظہور میں انکے ناصرین اور حقیقی منتظرین کے تیار ہونے کا اہم کردار ہے اور وہ تیاری اسی وقت ہوگی ، جب ہم لوگ برے اعمال کو ترک کریں گے۔

  طالب دعا:علی اصغر سیفی​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

آخری پوسٹیں

سلسلہ دعای عہد
سلسله دوس دعای عهد
سلسلہ دروس دعائ عہد_ یہاں بحر سے مراد کیا ہیں؟
سلسلہ دعای عہد
سلسله دوس دعای عهد
سلسلہ دروس دعائ عہد_ کرسی کیا ہے؟
سلسلہ دعای عہد
سلسله دوس دعای عهد
سلسلہ دروس دعائ عہد_ یہاں نور عظیم سے کیا مراد ہے؟
کتابچه 14
مہدی مضامین و مقالات
کتابچہ 14 _ جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
سلسلہ اخلاق منتظرین
درس اخلاق منتظرین
درس اخلاق منتظرین _اپنے لمحات خیر کو ضائع نہ کریں
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ علم غیب کیا ہے اور کس قدر پیغمبر اور آئمہ علیہم السلام کو علم غیب ہوتا ہے پلیز وضاحت فرمادیں؟۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! آغا کوئی ایسا خاص عمل یا دعا بتائیں کہ ھم ھر وقت امام زمانہ کو محسوس کرسکیں۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
ہم روزانہ امام عج کے لیے صدقہ نکالتے ہیں، امام عج کی دعا پڑھتے ہیں،۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
السلام علیکم آغا صاحب ! سوال یہ ہے کہ ہمارے بہت سے واجب حقوق جو پامال ہورہے ہوں اور اگر ہم حقوق کی ادائیگی۔