مقبول ترین
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

ظہور کا لفظ کیا صرف امام زماں علیہ السلام کے لیے ہی مخصوص ھے یا جیسے باقی آئمہ معصومین علیہم السلام کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں؟

آپکے سوال و جواب

سوال۔ظہور کا لفظ کیا صرف امام زماں علیہ السلام کے لیے ھی مخصوص ھے یا جیسے باقی آئمہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں بھی ھم سنتے ھیں کہ حدیثوں وغیرہ میں ذاکر پڑھتے ھیں یا میلاد وغیرہ میں کہ ظہور امام حسین ع ھورھا ھے ظہور امام حسن ع۔ تو کیا یہ صحیح ھے یا صرف امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں مخصوص ھے ظہور؟

وضاحت فرما دیں :

جواب : لفظ ظہور اس کے لیے استعمال ھوتا ھے کہ جو موجود ھو اور غائب ھو۔جیسے کہ امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف موجود ھیں اور پردہ غیبت میں ھیں یہ ظہور فرمائیں گے ۔لیکن وہ ھستیاں جو دنیا میں تشریف لاتی ھیں اور پیدا ھورھی ھیں، ان کے لیے لفظ ولادت استعمال ھوتا ھے اور ھماری احادیث کے اندر پیغمبر اسلام ﷺ اور انکے جتنے بھی اوصیاء دنیا میں تشریف لائے ان کے لیے لفظ ولادت ھی استعمال ھوا انہیں مولود ہی کہا گیا ھے ۔یعنی پیدا ھونے والا ،پیدا ھوا ۔
تو یہ ایک فطری سی بات ھے کہ یہ سب انسان اور بشر تھے اور انسان اور بشر ماں باپ سے جنم لیتے اور پیدا ھوتے ھیں ۔
یہ ھمارے ھاں غالی فرقہ جیسے جمن شاھی ھیں اسی طرح اور بھی بہت سارے منحرف قلندری نصیری گروپس ھیں ۔آئمہ ع کے زمانے میں بھی اس طرح کے لوگ ھوتے تھے کہ جنہوں نے اماموں کو پہلے بشریت سے خارج کیا، انسان ھونے سے خارج کیا پھر ان کے حوالے سے ایک افسانوی طرز کی کوئی مخلوق والا عقیدہ ذھن میں رکھ لیا پھر آھستہ آھستہ انکو رب کی حقیقت سے ملانے کی ناپاک اور مذموم کوشش کی گئی ان پر آئمہ نے لعنت کی انکی تکفیر کی ۔ھم بھی آئمہ ع کی راہ پر چلتے ھوئے ان لوگوں سے بیزار ھیں ۔ھمارے آئمہ سارے کے سارے حضرت آدم علیہ السلام کی نسل سے ھیں اور انہی کی نسل سے ابراھیم ع ھیں نوح ع ھیں موسیٰ ع اور عیسیٰ ع ھیں خود ھمارے پیغمبر اسلام ﷺ ان کے والد جناب عبداللہ ان کے دادا سب نسل آدم سے ھیں۔ تو جس طرح باقی بنی آدم پیدا ھوتے ھیں یہ بھی پیدا ھوتے ھیں ۔اب یہ رافضی ۔غالی اور قلندری پتہ نہیں کیا کیا گروپ ھیں جنہوں نے اس طرح کے غیر منطقی ٫غیر حقیقی ٫غیر ایمانی٫ غیر اسلامی یہ سارے خیالات بنائے ھوئے ھیں اس کی وجہ جھالت، حماقت اور بصیرت نہ رکھنا اور شیطان کے پیچھے چلنا۔ چونکہ یہ خود نہ تو اھل تقلید ھیں۔نہ آئمہ ع کے فرامین پیچھے چلتے ھے یہ پیشہ ور لوگ ھیں کہ جو لوگوں کو گمراہ کرتے ھیں اور نئی نئی باتیں نکال کر ایک بازار گرم کرتے ھیں اور صرف اور صرف لوگوں کو لوٹ رھے ھیں انکے ایمان کو بھی اور پیسوں کو بھی ۔ان لوگوں کے پیچھے نہیں چلنا چاھییے ۔محمد و آل محمد ع کے فرامین کے مطابق جو علماء اور فقہاء بیان کرتے ھیں چونکہ انکی ساری زندگی انکے فرامین کے مطابق ھوتی ھے ان سے حقائق لینے چاہئیں۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب*

دیدگاهتان را بنویسید