مقبول ترین
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

سوالات و جوابات

سوال:- السلام علیکم
آغا صاحب سوال یہ ھے کہ ھمارے بہت سے نامور علماء میں سے کسی نے ممبر سے یہ روایت بیان کی ھے اور اب بھی یوٹیوب پر موجود ھے کہ نعوذ باللہ امام زمان علیہ السلام کو ایک عورت پتھر مار کر شہید کرے گی جبکہ ھماری زندگی صرف اس دعا (امام ع کی سلامتی) میں گزرتی ھے علامہ صاحب یہ بیاں کرتے ھیں کہ پہلے امام ع خون امام حسین ع کا بدلہ لیں گے اور جب وہاں ان کی شھادت ھوجائے گی تو امام حسین ع اپنے بیٹے کی تدفین کرکے پھر امام حسین علیہ السلام کی حکومت قائم ھوگی ۔ تو یہ بتائیں کہ بحثیت مومن ھماری دعائیں ھی صرف وقت کے امام کے لیے ھیں تو کیا روایت واقعی اسی طرح بیان کرتی ھے ایسی کوئی حقیقت ھے؟ اور اگر حقیقت نہیں ھے تو کیا ایسے علمائے کرام جب ممبر سے ایسی بات کرے تو کیا عوام کو اٹھ کر سوال نہیں کرنا چاھییے ؟؟۔۔۔ کیونکہ پھر ھم یہ سوچ کر چپ بیٹھ جاتے ھیں کہ نہیں مجلس کا تقدس ھے۔۔ تو مجلس کا تقدس اپنی جگہ لیکن کیا امام ع کا تقدس ھمارے لیے بے معنی ھوجاتا ھے اس وقت؟۔۔ کیا مولانا کی اور جن نے فرش عزا بچایا ان کا احترام کریں یا ھم پر یہ واجب ھے کہ وقت کے امام ع کا احترام کریں؟؟؟

جواب:-۔ جی خواھر یہ بہت ھی افسوس ناک پہلو ھے کہ ھمارے کچھ بڑے نامور خطیب معمولاً ضعیف اور غیر مستند روایات جو وہ اپنے خطاب میں بیان کرتے ھیں اور بلخصوص مھدویت کے حوالے سے ان کی عدم معرفت اور غفلت کا پہلو بہت ھی واضح ھے اور یہ مصیبت جو ھے اکثر ھمارے اھل ممبر حضرات میں ھے کہ ان کی منشاء یہ ھوتی ھے کہ کوئی نئی بات کی جائے اور وہ بات درست ھے یا نہیں ھے اس سے متعلق جو ماھرین ھیں وہ علماء جو اس موضوع میں مھارت رکھتے ھیں، تخصص رکھتے ھیں ڈاکٹر ھیں ان سے بھی اس موضوع میں کوئی آگاھی نہیں لیتے۔ صرف یہ کہ عوام کو ھم بیان کردیں جو کچھ ھم نے پڑھا اور سنا ھے ۔ اس میں پھر یہ نہیں دیکھتے کہ اس موضوع کے ساتھ بھی خیانت ھورھی ھے اور جس انداز سے بیان ھونا چاھیئے تھا اس کے برعکس برے اثرات سامنے آرھے ھیں ۔ مثلاً یہی روایت موجود ھے بحار میں لیکن ھے ضعیف اور غیر مستند۔ اور پھر عقلی اعتبار سے بھی یہ بہت نامناسب بات ھے کہ وہ ھستی جو پوری دنیا پر جن کی حکومت قائم ھوگی آیا ان کی حفاظت اور سیکورٹی کا نظام اتنا کمزور ھوگا کہ کوئی خاتون پتھر سے ان کو شہید کردے۔ وہ جو اتنے بڑے شجاع امام ھیں کہ جن کے ناصرین کی شجاعت امیر المومنین ع اپنے خطابات میں فرمایا کرتے تھے اور جو شجاع ناصرین کا شجاع امام ھے وہ ایک معمولی پتھر سے شہید ھوجائیں گے۔ یہ سب فضولیات ھیں۔ آج ایک چھوٹے سے ملک کے صدر کو اتنی سیکورٹی حاصل ھے تو جو پوری دنیا مشرق سے مغرب کے حاکم ھونگے۔۔۔ ھمراہ روایات میں ھے کہ مولا ع کے ناصر دو حصوں میں تقسیم ھونگے ایک حصہ صرف اور صرف امام ع کی جان کی حفاظت پر کام کرے گا۔ کیونکہ جنہوں نے پوری دنیا میں انقلاب لانا ھے ان کی جان کو سب سے زیادہ خطرہ ھوگا۔ دنیا کے طاقتور شیطان ظالم ممالک یا ظالم حکومتیں ان کی پوری کوشش ھوگی کہ کسی طرح مولا ع کو شہید کریں ۔لھذا بہت سارے لوگ اپنی جانیں دیں گے تاکہ مولا ع کو کچھ نا ھو ۔۔ اب یہ ھے کہ اللہ نے اپنے سے ملاقات کا کیسے ارادہ کیا ھے وہ خدا جانتا ھے ھمارے پاس کوئی دلیل نہیں ھے اس بات کو بیان کرنے کے لیے کہ مولاع کی وفات یا شھادت کیسے ھے اور نا یہ چیزیں بیان کرنی چاہییں ۔ ھمیں اس وقت سب سے زیادہ ضرورت مولا ع کی زندگی کو بیان کرنے کی ھے ۔ اور ایک ھستی کے زندہ ھوتے ھوئے ان کی موت یا شھادت کو بیان کرنا یہ خود ایک عجیب بات ھے یعنی اس میں شرم آنی چاہئیے ۔ آیا ھم اپنے بزرگ جو زندہ بیٹھے ھوئے ھوں ان کی موت کی بات ان کے سامنے کرسکتے ہیں ۔ یہ ٹھیک ھے موت حق ھے لیکن یہ دعا کرنی چاھییے کہ ھماری زندگیاں بھی ھمارے امام ع کو لگے۔ اب وہ کیسے اس دنیا سے جائیں گے وہ ھمیں معلوم نہیں اللہ جانتا ھے یا خود مولا ع جانتے ھونگے ۔
تو اس قسم کی کوئی روایت صحیح نہیں اور نا ھماری خواتین اس بات کو محسوس کریں۔ یہ کسی جھوٹے کذاب راوی نے اپنی طرف سے ایک چیز بیان کی ھے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
باقی یہ بات بھی روایت میں موجود ہے کہ امام حسین علیہ السلام انکے زمانہ ظہور میں رجعت کریں گے اور امام زمان عج کے وقت آخر میں سب امور انجام دیں گے​

دیدگاهتان را بنویسید