تازہ ترین پوسٹس

سوالات و جوابات

حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی
س:۔ _میں امام مھدی ع کے ظہور کی جب دعا کرتی ھوں تو خیال آتا ھے کہ ھم بھی امام ع کے ظہور ھونے پر ان کو تنہا نا چھوڑ دیں یا ان کے لیے کوئی کام انجام نا دے سکیں۔ اس کے لیے کیا کرنا چاھییے ۔

جواب :- مولا ع کے ظہور کی دعا مانگنی چاھییے اور کسی طرح کا خوف نہیں ھوناچاھیئے ۔
دعائے عہد کی صورت میں بیعت ہو امام کی ہر روز نیز دعائے معرفت بھی ہر نماز کے بعد مانگیں ۔
اور ساتھ یہ بھی دعا مانگنی چاھییے کہ اللہ تعالیٰ ھم سب کو مولاع کی نصرت اور خدمت کی توفیق بھی دے ۔ اور اپنی زندگی میں کوشش کریں کہ اپنے آپ کو امام ع کے قریب کریں وہ امور انجام دیں جس سے مولا ع ھم سے راضی ھیں ۔ مثلاً وظائف منتظرین پر عمل کریں تو جب ھم اپنی زندگی میں مولا ع کی منشاء کے مطابق چلیں گے تو یقیناً زمانہ ظہور میں بھی مولاع کے ھمراہ کھڑے ھونگے ان شاءاللہ اور ان کی خدمت کریں گے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *