آخری پوسٹیں
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

سوالات و جوابات

حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی

سوال : حدیث میں ہے کہ امام مہدی عج کے سر پر بادل کا ایک ٹکڑا ہو گا اور اس سے آواز آئے گی اس کی وضاحت کر دیں۔؟

جواب
یہ حدیث حضور اکرم ﷺ سے نقل ہوئی ہے اور عبد اللہ ابن عمر نے نقل کیا ہے کہ “جب مہدی عج قیام فرمائیں گے تو ان کے سر پر بادل کا ایک ٹکڑا ہوگا اور جس کے اندر ایک منادی ندا دے گا کہ هٰذا خليفه الله۔۔۔” یعنی “یہ اللہ کے خلیفہ ہیں اور ان کی اتباع کریں”
یہ حدیث درست ہے، امام مہدی علیہ السلام کی نصرت اللہ کی طرف سے ان کرامات کے ذریعے ہوگی اور یہ چیزیں لوگوں کو اطمینان دلائیں گی کے یہ جو ہستی ہے جس نے مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے یہ صاحب اعجاز، صاحب کرامات واقعاً وہی مہدی ہیں، کیوں کے اماموں کی پہچان خارق العادہ کرامات کے ذریعے بھی ہوتی ہے۔
اب یہ جو بادل کا ٹکڑا ساتھ ساتھ حرکت کرے گا اور جو اس میں ندا ہے یہ مولا عج کے حوالے سے بہت سارے لوگوں کے دلوں سے شک و تردید کو دور کرے گی اور لوگ مولا عج کی معرفت حاصل کریں گے اور مولا عج کی نصرت کے لئے قدم بڑھائیں گے۔​

دیدگاهتان را بنویسید