سوالات و جوابات
استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
سوال : تطبیق کا کیا مطلب ہے؟
جواب : تطبیق کا مطلب یہ ھے کہ بغیر کسی دلیل کے کسی مثلاً علامت جیسے ھے اسکو یا کوئی خبر جو احادیث میں بیان ھوئی ھے اسکو کسی واقعے پر تطبیق دینا یعنی منطبق کرنا ،کہنا یہ وھی ھے مثلاً علامات ظہور میں سے ایک سفیانی کا خروج ھے اور اگر ھم کہیں کہ کہ یہ فلاں ملک کا بادشاہ جو ھے یہ سفیانی ھے تو یہ تطبیق ھے اور یہ غلط ھے یعنی نہیں کرنا چاھییے یا جیسے مثلاً علامات ظہور میں نفس زکیہ کی شھادت کا ذکر ھے اور ھم کہیں کہ فلاں شہید جو ھے یہ وھی نفس زکیہ ھے تو اسکو ھم کہتے ھیں تطبیق اور اس سے علماء منع کرتے ھیں کہ بغیر دلیل کے کسی کو حق نہیں ھے تطبیق کرنے کا چونکہ اگر آپ تطبیق کریں گے تو لوگ ایک دم امید وار ھو جائیں گے کہ بس چند دنوں میں ظہور ھونے والا ھے اور جب وہ نہیں ھوگا ھوسکتا ھے لوگ عقیدے سے ھی خارج ھوجائیں۔
تلاش کریں
اقسام
آخری پوسٹیں