تازہ ترین پوسٹس

سوالات و جوابات

استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی

سوال:کیا چالیس دن زیارت عاشورہ پڑھنے سے، امام زمانہ کو ہدیہ کرنے سے کیا دعائیں قبول ہوتی ہیں اور زیارات ال یاسین کس ا مام سے وارد ہوئی ہیں ؟

جواب : زیارت آل یا سین امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف سے نقل ھوئی ھے ۔اسکے دو راوی ھیں ایک نائب خاص دوم محمد بن عثمان عمری اور ایک جناب ابو جعفر حمیری اور یہ ھمارے قدیم کتابوں میں موجود ھے ۔سلام علیٰ آل یاسین سے شروع ھوتی ھے ۔ اس کے پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید ھے اور اھل انتظار کی ایک نشانی یہ ھے کہ زیارت آل یاسین پڑھتے ھیں ۔جہاں تک یہ کہنا کہ چالیس دن زیارت عاشورہ پڑھ کر مولا ع کو ھدیہ کرنے سے دعا قبول ھوتی ھے اس بات پر کوئی دلیل موجود نہیں ھے ۔کسی جگہ ایسی کوئی بات نہیں لکھی ھے یہ کچھ لوگوں کے اپنے خیالات ھیں ۔
اور جو زیارت عاشورہ پڑھ کر ھدیہ دینا ھے اس سے بہتر یہ ھے کہ انسان مولا کی سلامتی کے لیے صدقہ دے یا زیارت عاشورہ کو مولا ع کی سلامتی کے لیے پڑھیں ۔
زیارت عاشورہ پڑھ کر جو ثواب ھے اس کے بدلے اللہ سے امام کی سلامتی مانگیں ثواب کے بدلے ۔اور یہ چیز امام ع سے محبت ہڑھنے اور توجہ حاصل کرنے کا باعث بھی بنے گی ۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *