عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

سوالات وجوابات

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

سوالات وجوابات

استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
سوال :کیا مسٸلہ غیبت صرف امام مہدی ع سے منسوب ہے ؟

جواب:غیبت صرف امام مہدی علیہ السلام سے مخصوص نہیں ھے ۔۔۔ ھاں اسلام میں طولانی غیبت امام مھدی علیہ السلام سے منسوب ھے ۔ ورنہ خود ھمارے رسول اللہ ﷺ بھی غار ثور میں تین دن غائب ھوئے۔ اس سے پہلے بھی مختلف انبیاء کچھ دنوں کی یا کچھ مہینوں یا کچھ سالوں کی یا صدیوں کی غیبت میں بھی رھے ھیں جیسے اس وقت بھی ایک پیغمبر حضرت عیسیٰ ابن مریم ع دو ھزار سال سے زیادہ انکی غیبت ھے اس سے پہلے اور بھی انبیاء حضرت ابراھیم ع حضرت یوسف ع , حضرت نوح ع،حضرت زکریا ع ،حضرت صالح ع،حضرت شعیب ع،حضرت موسیٰ ع کہ جنہوں نے بعض نے دو بار بھی غیبت اختیار کی ۔ اس حوالے سے ھماری ایک اھم ترین کتاب کمال الدین میں بہت سارے انبیاء کی غیبت پر آئمہ معصومین علیہم السلام سے نقل ھونے والی روایات موجود ھیں ۔ تو اس لحاظ سے ھم کہہ سکتے ھیں کہ غیبت صرف امام زمان علیہ السلام سے مخصوص نہیں ھے۔۔ ھاں اسلام کے اندر طولانی غیبت امام مھدی ع کے بارے میں ذکر ھوئی ھے اور ھم اسی غیبت کے دور سے گزر رھے ھیں ۔​​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید