سوالات وجوابات
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی
سوال: اپنی سطح پر امام زمانہ عج کے ظہور کے لئے معاشرہ سازی کے لیے کیا کریں کہ جن اعمال سے امام عج ہم سے راضی ہوں ۔۔؟
جواب: ہماری خاص ذمہ داریاں یہ ہیں کہ مولا عج کے ذکر کو نشر کریں، اس حوالے سے پروگرام رکھیں، اپنے گھروں میں یا آپ کے گرد کوئی امام بارگاہ یا مسجد ہے وہاں رکھیں اور ایسے لوگوں کو بلایا جائے کہ جو اس موضوع پر گفتگو کریں لوگوں کو پیشتر سے پیشتر توجہ دلائیں اگر آپ اپنے گھر میں کوئی سالانہ مجالس رکھتی ہیں تو خطیب یا عالمہ کو کہیں کہ آپ کے فضائل و مصائب میں مہدویت ہونی چاہیے۔
اسی طرح اس موضوع پر کوئی چیز چھپوا کر لوگوں میں تقسیم کی جائے بچوں میں بچوں کے ذہن کے مطابق، جوانوں میں ان کے ذہن کے مطابق یعنی مہدویت کے کلچر کو عام کرنے کی کوشش کی جائے صرف یہ سال میں ایک یا دو دن نہ منایا جائے۔
اور زیارتِ آل یٰسین ، دعائے ندبہ اور دعائے عہد کے اجتماعی پروگرام بھی ہوں اور اس کے ساتھ چھوٹا سا ایک درس کا بھی انتظام ہو۔
تو خلاصہ یہ ہے کہ مولا عج کے ذکر کی محافل کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہمارا ایک خاص وظیفہ ہے کہ جس پر زیادہ سے زیادہ توجہ کی جائے۔۔