آخری پوسٹیں
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

سلسلہ دروس دعائ عہد_ یہاں بحر سے مراد کیا ہیں؟

سلسلہ دروس دعائ عہد

بسم اللہ الرحمنٰ الرحیم
وَرَبَّ الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ
اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار

یہاں بحر سے مراد سمندر ہے اور مسجور سے مراد بھرا ہوا ہے۔ اس لیے ہماری بعض احادیث یہ کہتی ہیں کہ اس بھرے ہوئے سمندر کا مصداق وقت کا امامؑ عج ہے ۔ وہ امام زمین پر بعنوان خلیفہ وہ ہستی ہیں کہ اللہ کی قدرت اور اس کے علم سے بھرے ہوئے ہیں اور زمانہ ظہور میں خود امام زمانؑ عج کی قدرت کا اظہار ہوگا اس وقت دنیا دیکھے گی یہ تمام سپر پاؤرز ، تمام ظالم اور باطل حکومتیں ہیں ان کو امام زمانؑ عج ختم کر دیں گے اور تمام دنیا پہ امام مھدیؑ عج کی حکومت ہو گی۔
انشاء اللہ۔

اللہ کا بہت سارا علم امام کے زمانہ ظہور میں ظاہر ہوگا۔ احادیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بشریت کے لیے ستائیس حروف رکھے ہیں۔ اور عالم بشریت کو ابھی تک دو حروف ملے ہیں۔ باقی پچیس حروف امام مھدیؑ عج کے زمانہ ظہور میں ملیں گے۔ اور بشریت کو جو دو حروف ملے ہیں وہ ابھی ناقص ہیں یعنی مکمل طور پر ابھی عطا نہیں ہوئے۔ یہ بھی اسوقت مکمل ہونگے اور امام مھدیؑ عج کے ذریعے نوع بشر کو مولاؑ کے زمانے میں مکمل ستائیس حروف کا علم ملے گا۔
انشاء اللہ۔

بحر المسجور کا ایک معنیٰ ٹھاٹھیں مارتا موجزن سمندر ہے۔ احادیث کے مطابق یہ سمندر زمین و آسمان کے درمیان ہے اور اسے بحر الحیوان بھی کہتے ہیں ۔ بعض روایات کہتی ہیں یہ عرش کےنیچے ہے۔ قیامت کے دن جب صور پھونکا جائے گا تو سب مر جائیں گے اور جب اللہ کا ارادہ ہوگا کہ سب زندہ ہوجائیں تو اس سمندر سے بارش ہوگی۔ بعض روایات کہتی ہیں کہ چالیس دن بارش ہوگی اور تمام مردے زندہ ہو جائیں گے۔ سب بکھری ہوئی اور ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جڑ جائیں گی اور لوگ اپنی اصلی حالت میں آجائیں گے۔ اور اپنے اصلی بدن اور روح کے ساتھ بارگاہ خداوندی میں حاضر ہو جائیں گے۔ اور یہ پروردگار کی سب سے بڑی نشانی ہوگی۔

عالمی مرکز مہدویت قم ایران۔​

دیدگاهتان را بنویسید