تازہ ترین پوسٹس

سلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ ھم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں، باوضو بھی رہتے ہیں،۔۔۔

سوال :

سلام علیکم
! میرا سوال یہ ہے کہ ھم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں، باوضو بھی رہتے ہیں، پھر بھی کبھی کبھی شیطان ایسا حملہ کرتا ھے کہ انسان کمزور پڑ جاتا ہے ۔ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں جو ھم ہر وقت پڑھتے رہیں ۔ اور مکمل طور پر مطمئن رہ پائیں۔۔۔۔!!

جواب:

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اس دور میں دین داری کو محفوظ رکھنا اور شیطان و نفس امارہ کا مقابلہ نہایت سخت ہے
امام جعفر صادق علیہ السلام نے آج کے دور کے لوگوں کے لیے دینداری کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک دعا کی تعلیم دی جسے دعائے معرفت کہتے ہیں
اَللّٰہُمَّ عَرِّفْنِی نَفْسَکَ فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی نَفْسَکَ لَمْ أَعْرِفْ نَبِیَّکَ اَللّٰہُمَّ عَرِّفْنِی رسُولَکَ،

فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی رَسُولَکَ لَمْ أَعْرِفْ حُجَّتَک اَللّٰہُمَّ عَرِّفْنِی حُجَّتَکَ

فَإِنَّکَ إِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِی حُجَّتَکَ ضَلَلْتُ عَنْ دِینِی۔
اس دعا کے پڑھنے کے بعد تین مرتبہ کہے:
یا اللہ یارحمن یارحیم
یا مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک

کوشش کرے ہر نماز کے بعد اس دعا کی تلاوت کرے
اور اللہ تعالیٰ سے بحق امام زمان عج ، شیطان کے مدمقابل استقامت مانگے۔

 استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
 عالمی مرکز مہدویت قم ایران

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *