سوال :
سلام علیکم !
جب امام زمانہ عج کا ظہور ہوگا تو کیا سارے خلفاء بھی اٹھائیں جائیں گے یعنی انکی بھی رجعت ہوگی؟
جواب:
وعلیکم السلام!
رجعت کے حوالے سے آ پ نے پڑھا بھی ہے اور عرض بھی کیا کہ ان لوگوں کو ، ان ظالموں کو اٹھایا جائے گا کہ جن کو اللہ نے دنیا میں بھی سزا دینی ہے اور
آ خرت میں بھی وہ سزا پائیں گے۔ اگر کچھ لوگوں نے دنیا میں سزا پالی ہے تو انہیں نہیں اٹھایا جائے گا لیکن جنہوں نے نہیں پائی تھی اور اسی طرح دنیا سے چلے گئے تو اس وقت خدا انہیں اٹھائے گا۔۔۔۔۔ لیکن اب ہم کہیں کہ فلاں یا فلاں حاکم یا ظالم اس پر کوئی دلیل نہیں ہے اور نہ ان خلفاءکو اٹھانے پر ہمارے پاس کوئی دلیل ہے اور نہ کوئی ایسی بات درست ہے۔
یہ پروردگار جاتنا ہے یا امام عج جانتے ہیں۔
استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران