سوال :
سلام علیکم !
استاد محترم آ پ نے فرمایا کہ امام مہدی عج غیر مرئی اس صورت میں ہوں گے کہ وہ نہ فرشتہ ہیں نہ کوئی جن۔ ان کی فطرت انسانوں والی ہے تو وہ ہم ہمیشہ مجالس میں یہ سنتے ہیں کہ امام زمانہ عج آ ئے ہوں گے ٹھیک ہے اب عورتوں کی مجالس جو گھر میں ہو رہی ہیں یا امام بارگاہ میں ہو رہی ہیں تو وہاں پے بھی یہ جملہ کئ دفعہ سننے کو ملتا ہے ۔تو اسے logical way میں بتائیے کہ وہ کیسے دیکھ رہے ہیں اور وہ کیسے اس محفل میں موجود ہیں۔ جب کہ آ پ کا جو درس تھا اس میں آ پ نے بتایا تھا کہ وہ غیر مرئی ہیں دیکھتے ہیں نظر آتے ہیں لیکن ہم انہیں پہچانتے نہیں ہیں تو اس کی وضاحت دیں۔
جواب:
وعلیکم السلام!!!
ہم نے درس میں یہ بتایا تھا کہ صحیح احادیث کی رو سے امام زمان عج غیر مرئی نہیں ہیں انہیں دیکھا جاسکتا ہے بلکہ لوگ دیکھتے بھی ہونگے جیسے ہمارے تمام آئمہ حتی انبیاء اپنے زمانہ میں دیکھے جاتے تھے
غیبت کا مطلب یہ ہے کہ آپ قابل شناس نہیں ہیں یعنی کوئی اگر دیکھے تو پہچان نہیں سکتا کہ یہ امام زمان عج ہیں ۔
احادیث میں آیا ہے کہ آپکی مثال حضرت یوسف ع کی مانند ہے جیسے یوسف علیہ السلام کے بھائی آپ کو دیکھتے تھے لیکن پہچانتے نہیں تھے
یا روایات میں آیا ہے جب آپ ظہور فرمائیں گے لوگ آپ کو جب دیکھیں گے تو بہت سے لوگ کہیں گے کہ انہیں پہلے بھی ہم نے کہیں دیکھا تھا ۔
یہ کہنا درست نہیں کہ خواتین کی مجلس میں آپ آتے ہیں بالآخر خواتین بے شک آپ کی امت ہیں لیکن نامحرم ہیں ۔
امام معصوم ہم سے زیادہ حلال و حرام کا خیال رکھتے ہیں۔
اب یہ کہ ہمارے اعمال ان تک پہنچتے ہیں یہ الہی نظام ہے لازمی نہیں وہ خود ہمارے پاس آکر ہمارے اعمال دیکھیں ممکن ہے فرشتے ہمارے اعمال کی رپورٹ انہیں دیتے ہوں۔
جیسے احادیث میں عرضہ اعمال کی روایات یہی بتاتی ہیں کہ انکے پاس اعمال پیش ہوتے ہیں۔
واللہ اعلم
استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران