تازہ ترین پوسٹس

سلام علیکم ! آغا کوئی ایسا خاص عمل یا دعا بتائیں کہ ھم ھر وقت امام زمانہ کو محسوس کرسکیں۔

سوال:

سلام علیکم !
آغا کوئی ایسا خاص عمل یا دعا بتائیں کہ ھم ھر وقت امام زمانہ کو محسوس کرسکیں۔۔تاکہ واجبات بھی ادا ھوں، گناہوں سے بھی بچ سکیں۔۔۔خصوصا غیبت جو خواتین سے نہ چاہتے ہوئے بھی ھو جاتی ھے۔۔۔

جواب :

وعلیکم السلام ؛
اس حوالے سے ہمارے علماء کہتے ہیں کہ صبح کی نماز کے بعد دعائے عہد کی ترجمہ اور غور و فکر کیساتھ تلاوت ہو۔ اور اس میں انسان پنے امام عج سے عہد و پیمان کرے کہ میں اپنا پورا دن آپکی مرضی کے مطابق گزاروں گا اور جو بھی کام کروں گا تو یہ سمجھوں گا کہ آپ عج میرے امور پر ناظر ہیں۔
یہ حقیقت بھی ہے، ہمارے روزانہ کے اعمال امام عج تک پہنچتے ہیں ۔
تو انسان جب اسی چیز پر توجہ رکھے، اپنے امور پر اپنے امام کو ناظر رکھے اور اسے پتہ ہو کہ پل پل کی خبر وہاں پہنچ رہی ہے تو یہ وہ چیز ہے کہ انسان اپنے آپ کو ہر آلودگی سے بچاتا ہے ، اور کوشش کرتا ہےکہ بہتر فرد بنے ، اپنے امام کی نگاہوں میں آئے
پس دعائے عہد کی صبح کے وقت تلاوت ترجمہ و غور و فکر کیساتھ انجام دیں انشاء الله

استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران​

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *