دینی طلاب امامِ زمان عج کی نگاہوں میں ہیں
(اقتباس از درسِ استاد محترم علامہ علی اصغر سیفی صاحب)
ہم سب امامِ زمان عج کی نگاہوں میں ہیں۔ یہ غیبت کا زمانہ ہے دینی تعلیم کو زندہ رکھنا،
معارفِ اہل بیت(ع) کو پڑھنا اور نشر کرنا،یہ سب امامِ زمان عج کی ڈیوٹی کا حصہ ہے۔
طلاب کا تھوڑا سا کام بھی مولا عج کے نزدیک بہت قیمتی اور پیارا ہے۔ جو مشکلات طلبگی کے دوران پیش آتی ہیں وہ دراصل تربیت و پرورش کے مراحل ہیں۔
جس طرح آئمہ نے سختیاں برداشت کیں، اسی طرح ہمیں بھی صبر و استقامت سے ہدایت کے اس راستے پر چلنا ہے
آیت اللہ ابوالحسن اصفہانی دنیائے تشیع کی عظیم ہستی جن پر غیبت کے زمانے میں توقیعات امام زمان عج نازل ہوئیں۔
امام عج نے فرمایا:
(آپ گھر کی دہلیز پر بیٹھیں تاکہ لوگ آسانی سے آپ تک پہنچیں اور ہدایت پائیں۔)
یہ امام کی اپنے شیعوں سے محبت اور اصفہانی سے خصوصی توجہ کی دلیل ہے۔
واقعۂ طلبگی
ایک سرد رات اصفہان کے مدرسے میں آیت اللہ اصفہانی مشکلات میں تھے، نہ کوئلہ، نہ کھانا، نہ آرام۔
والد ناراض تھے کہ بیٹے کو واپس گھر لے جائیں۔ اسی لمحے دروازے پر دستک ہوئی…
ایک نورانی شخصیت نے تھیلا دیا، فرمایا: یہ کوئلے اور پیسے لے لو، تمہارے کمرے میں جو شمع رکھی ہے اسے جلاؤ،
اور والد سے کہو:
(یہ طلاب بے وارث نہیں، ان کا وارث صاحب الزمان عج ہے۔) یا صاحب الزمان عج۔
جب والد نے یہ سنا تو زانوؤں پر گر کر رونے لگے، سمجھ گئے کہ امام نے خود اپنے طالب علم کی خبر لی ہے۔
پیغام:
ہماری خدمتیں، مطالعہ، مباحثہ، کوئی اور دیکھے یا نہ دیکھے، امامِ وقت عج سب دیکھتے ہیں۔
پروردگار ہمیں توفیق دےکہ ہم ویسے ہی طلاب بنیں جیسے مولا چاہتے ہیں، اور ہمیں عالمِ باعمل بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
عالمی مرکز مھدویت قم_ایران