تازہ ترین پوسٹس

خراجِ تحسین و اظہارِ تشکر محترم استادِ محترم علی اصغر سیفی صاحب اور تمام ممبران عالمی مرکز مہدویت قم

خراجِ تحسین و اظہارِ تشکر

محترم استادِ محترم علی اصغر سیفی صاحب !

 اور 

تمام ممبران عالمی مرکز مہدویت قم

 

مرکز کے تمام طلبہ و طالبات کی جانب سے آپ کی علمی، فکری اور تربیتی رہنمائی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور اظہارِ تشکر پیش کرتے ہیں۔

آپ نے اپنی گراں قدر علمی بصیرت، فکر انگیز گفتگو اور مخلصانہ رہنمائی کے ذریعے ہمیشہ ہماری فکری تربیت فرمائی اور علمی تشنگی کو سیراب کیا ہے۔

آپ کی رہنمائی نے نہ صرف ہمارے علم میں اضافہ کیا بلکہ غور و فکر،  شعور اور مثبت طرزِ فکر کو بھی جِلا بخشی۔

اب تفسیر قران کے دروس کا سلسلہ شروع کر کے آپ نے ہمارے لیے علمی تربیت اور صراط مستقیم کی راہ پہ ثابت قدمی سے گامزن رہنے اور امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے مزید بہتری سے کام کرنے کے در وا کیے ہیں

آپ کی شفقت، خلوص اور قیمتی وقت ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ قدر و افتخار رہے گا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت، عمرِ خضر، علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور اپ کی توفیقات خیر میں برکت عطا فرمائے، آپ کے علم و فکر کو امت کے لیے نفع بخش بنائے اور آپ کی تمام علمی و فکری کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے اور آپ کا سایۂ شفقت ہم پر تادیر قائم رکھے۔

آمین ثم آمین۔

جزاکم اللہ خیراً کثیراً۔

 

بصد احترام و تشکر :

طالبہ عالمی مرکز مہدویت قم المقدس

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *