تازہ ترین پوسٹس

حدیث قدسی کی روشنی میں انسان کا دن کیسے گزرے , انسان کس پر امید رکھے

سلسلہ درس لقاء اللہ:33
استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
موضوع: حدیث قدسی کی روشنی میں انسان کا دن کیسے گزرے , انسان کس پر امید رکھے

جب صبح اپنے بستر سے اٹھیں تو کیا اعمال انجام دیں رب العزت کی بارگاہ میں کیا دعا مانگیں؟ انسان کا ہر دن رب العالمین سے تجارت کا دن ہے جس میں پروردگار نے سب وسائل فراہم کئے ہیں اور اس تجارت کا منافع الہی تقرب ہے ۔ اگر ہم اس سرمایہ کو جو ہمیں جسم ،عقل ،خاندان ،زمین و آسمان کی نعمتوں کی شکل میں اور جو کچھ بھی مخلوقات ہماری خدمت میں پیش ہیں اگر ہم اس سب کو رضائے الٰہی میں خرچ کریںگے تو یہ ہمارے کمال کا باعث ہے ہمارے لیے ثواب اور جنت میں بلند درجات کا باعث ہے لیکن اگر یہ سب غیر اللہ کے لئے ہے تو پھر ہمارے لئے یہ سب خسارے کا باعث ہے۔ دنیا سے کفر یا شرک والی حالت میں جانے کا باعث ہے ہمارے لیے جہنم جانے کا باعث ہے ۔

سورہ انعام میں ارشاد پروردگار ہے تم فقط اللہ کو مد نظر رکھو باقی کو چھوڑ دو جو دنیا میں غرق ہیں اپنے سرمائے کو فقط راہ پروردگار میں خرچ کرو۔ اور اس فانی دنیا کے لئے اس کو حرام نا کریں احادیث میں آیا ہے کہ اگر کوئی شخص اس حالت میں صبح کرے کہ وہ دنیا کی فکروں میں مبتلا ہو تو اللہ اس کو مزید دنیا میں مبتلا کر دے گا انسان اس حال میں صبح کرے کہ اپنے آپ کو اللہ کے لئے پیش کرے پروردگار تیرا شکر کہ تو نے مجھے آج نئی زندگی دی میں سارا دن تیری رضا میں رہوں گا میرے ہر کام کا ہدف تیری ہی رضا ہو گی تیری معصیت و نافرمانی میں کچھ نہیں کروں گا

اصول کافی میں امام صادق علیہ السلام سے حدیث نقل ہوئی ہے:

کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عزت وجلال اپنی بزرگی کی اپنے بلند مقام جو کہ عرش سے بھی بلند ہے کہ قسم کھائی اور کہا کہ اگر کوئی مجھ سے ہٹ کر کسی اور پر امید رکھے تو میں اسے ناامید کروں گا آپ کی امید کا محور فقط ذات پروردگار ہو۔ آگے حدیث قدسی میں پرودگار فر ما رہا ہے جو دنیا کو خوش رکھنے کئے لئے ان سے امید رکھے گا

اس کو ذلت کا لباس پہناؤں گا اسے اپنی قربت سے دور کروں گا اس کو اپنے فضل سے محروم کروں گا پروردگار فرما رہا ہے کہ وہ سختی اور مشکلات میں میرے علاؤہ کسی اور سے امید رکھتا ہے حالانکہ تمام سختیاں میرے ہاتھ میں ہیں کیا وہ اپنی مشکلات کے حل کے لیے کسی اور کے دروازے پر دستک دیتا ہے جبکہ تمام دروازوں کی کنجیاں میرے ہاتھ میں ہیں اور بند ہیں اور میرا دروازہ اس کے لئےکھلا ہے جو مجھے پکارتا ہے جو مصیبتوں میں مجھ سے امید رکھتا ہے اور جو اپنی حاجت کےمجھ سے امید رکھے تو کیا میں اس کی امید کو توڑ دوں؟

ہرگز نہیں میں اپنے بندوں کی امیدوں کو اپنے پاس محفوظ رکھتا ہوں۔ لیکن یہ بندے اس تحفظ پر راضی نہیں ہوتے پھر اللہ فرماتا ہے مجھے تمہاری عبادات کی ضرورت نہیں ہے میرے آسمان بھرے پڑے ہیں ایسے فرشتوں سے بھرے ہوئے ہیں جو میری تسبیح سے نہیں تھکتے ۔ اور میں نے انہیں حکم دیا ہے کہ میرے اور میرے بندے کے درمیان دروازے بند نا کریں تو مجھے پکار تو سہی اپنی امید مجھ سے رکھو ۔ اور۔ تو جانتا ہے کہ جب میں کسی پر مصیبت نازل کروں تو دنیا کی کوئی طاقت اس سے نجات نہیں دے سکتی جب تک میرا حکم نا ہو پھر بھی مجھ سے غفلت ۔ ۔۔ تمام نعمات میں نے دیں اور میں نے تمہارے لئے رحمت و مغفرت کے دروازے کھول دیے ہیں اور میں خود کہہ رہا ہوں کہ ناامید نا ہو جتنے بھی گناہ کئے ہیں مایوس مت ہو مجھ سے بڑا کوئی سخی کوئی کریم نہیں ہے اور تو پھر بھی مجھے چھوڑ کر کسی اور سے مانگتا ہے حالانکہ میری تو وہ ذات ہے جو تمھیں مانگنے سے پہلے بخش دیتی ہے ۔ اگر تو مجھ سے مانگے تو کیا عالم ہوگا۔ کیا میں تمھاری دعا قبول نہیں کروں گا ؟ کیا میں سخی نہیں ہوں ؟ کیا مغفرت و رحمت میرے ہاتھ میں نہیں؟ کیا میں امیدوں کا مرکز نہیں؟ پھر میرے سوا کون ہے جو ان امیدوں کو پورا کرے گا ۔ جتنی بھی کائنات ہے اگر سب مجھ سے اپنی امیدیں وابستہ کریں اور میں ہر ایک کو اس قدر عطا کروں کہ جتنی اس کی امید ہے میری بادشاہی میں زرا برابر بھی فرق نہیں آئے گا ۔ اس بادشاہی میں کسیے کمی آ سکتی ہے جس کا میں خود نگہبان ہوں ۔ پروردگار فرما رہا ہے۔ ہلاکت ہے بعد بختی ہے ان لوگوں کے لیے جو میری رحمت سے مایوس ہو جائے ہلاکت و بدبختی ہے اس شخص کے لیے کہ جس نے میری نافرمانی کی اور میرا خوف و لحاظ نہیں رکھا ۔

ہمیں کبھی بھی اللہ سے نا امید نہیں ہونا چاہیے اپنی امیدیں صرف پرودگار سے رکھیں۔ وہی ہمیں خلق کرنے والا ہے ہمیں مانگنے سے پہلے عطا کرنے والا ہے ۔

ہم ہر وقت اللہ کی بارگاہ کا لحاظ کریں اس کی نافرمانی سے بچیں
طالبہ مرکز مہدویت سیدہ خدیجہ نقوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے