سوال 19 انسان نماز میں کیوں مختلف خیالات کا شکار ہوتا ہے حالانکہ عام حالت میں ایسی سوچیں اور خیالات ذھن میں نہیں آتے لیکن نماز شروع کرتے ہی معلوم نہیں کہاں سے ایسے خیالات کا ہجوم اکھٹا ہوجاتا اور نماز کے اختتام تک ذھن مصروف رہتا ہے اسی وجہ سے بسا اوقات رکعتوں میں شک پڑھ جاتا یا کسی اور رکن نماز میں شک پڑ جاتا ہے کہ ادا ہوا ہے یا نہیں ؟ استاد محترم سے درخواست ہے کہ اس کا راہ حل بیان کریں۔
جواب: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب بسم اللہ الرحمٰن الرحیم استاد محترم فرماتے ہیں
کہ اس طرح کے خیالات کا آنا شیطان کا کام ہےکہ جس کا نام خِنْزَب ہے اور یہ صرف اور صرف نماز کے وقت انسان کے دماغ میں خلل ڈالنے کے لیے آتا ہے۔ ۔ اس شیطان خِنْزَب کا اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے۔ جیسے ہی ایک انسان اللہ کی بارگاہ میں کھڑا ہوتا ہے تو یہ اس کے وجود پر آ جاتا ہے۔ اور جیسے ہی انسان تکبیر کہتا ہے اور نیت کرتا ہے تو یہ اس کے ذہن میں خیالات کی ایک ریل چلا لیتا ہے۔ اور ایسے ایسے خیالات آتے ہیں کہ جو عام حالت میں شائد نہ آئیں اور پھر مسلسل ایک کے بعد دوسری بات اور پھر تیسری بات اور وہ پوری نماز میں ان خیالات میں ڈوبا رہتا ہے۔ اب ہو سکتا ہے کہ وہ خیالات خاندانی مسائل سے منسلک ہوں یا کوئی مشکلات یا باہر کے معاملات ہوں یہ ذہن کو مصروف رکھتا ہے۔ صحیح مسلم (کتاب الاسلام) 2230 نمبر حدیث عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَاءَتِي يَلْبِسُهَا عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَاكَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ خِنْزِبٌ، فَإِذَا أَحْسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْهُ وَاتْفِلْ عَلَى يَسَارِكَ ثَلَاثًا عثمان بن ابوالعاص سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیؐ کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! شیطان میری اور میری نماز اور قرأت کے درمیان حائل ہوتا ہے اور اسے مجھ پر خلط ملط کر دیتا ہے (شک و وسوسہ ڈالتا ہے)۔ تو رسولؐ اللہ ﷺ نے فرمایا وہ ایک شیطان ہے جسے خنزب کہا جاتا ہے، جب تم اس کا اثر محسوس کرو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے شر سے پناہ مانگو مثلاً تین مرتبہ کہیں : اَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ یا پھر تین مرتبہ کہیں: رَبِّ اَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ اور اپنے بائیں جانب تین بار (ہلکا سا) تھوک دو۔
عثمان کہتے ہیں: میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کر دیا۔ حضور قلب کے ساتھ نماز ادا نہ کرنے کے نقصانات : توجہ طلب بات یہ ہے کہ بعض اوقات ہم نماز نماز تو پڑھ رہے ہوتے ہیں لیکن چونکہ! ہم حضور قلب کے ساتھ حاضر نہیں ہوتے اور ہماری توجہ اس جانب نہیں ہوتی اور دل و دماغ میں کچھ اور باتیں چل رہی ہوتی ہیں۔ تو یہ نماز ظاہری طور پر تو قبول ہو جاتی ہے۔ یعنی! ہم پر جو شرعی تکلیف ہے وہ ساقط ہو جاتی ہے۔ لیکن! اس نماز کا کوئی اجر و ثواب نہیں ہوتا ۔ اور اللہ کے حضور یہ نماز اس مرحلہ قبولیت تک نہیں پہنچتی کہ جس سے مومن کو معراج ملتی ہے اور وہ نماز انسانوں کو گناہوں سے روکتی ہے۔ اور انسان کے وجود کو روشن اور نورانی کرتی ہے۔ یعنی! پھر ہمیں نماز کے وہ ثمرات حاصل نہیں ہو کیونکہ ہم نماز کو حضور قلب کے ساتھ ادا نہیں کرتے۔ وضو اور ادائیگی نماز کا اہتمام کوشش یہ کی جائے کہ نماز کو خاص اہتمام کے ساتھ ادا کیا جائے۔ یعنی! جب ہم اہتمام وضو کریں اور وضو انجام دیں تو اس وقت بھی اللہ کو یاد کریں اور جس عضو پر بھی ہم پانی ڈال رہے ہوں تو اس عضو کے گناہوں کی معافی مانگیں۔
اعضائے وضو کا نورانی ہونا: ۔
جب کلی کریں تو کہیں پروردگارا میری زبان کے گناہ معاف فرما دے۔ ۔ جب چہرے پر پانی ڈالیں تو کہیں رب العزت جو گناہ میں نے اس چہرے سے کئے یعنی ! میری آنکھوں اور چہرے کے گناہ معاف فرما۔ ۔ جب ہاتھوں اور بازوؤں پر پانی ڈالیں تو کہیں پروردگارا میرے ہاتھوں اور بازوؤں کے گناہوں کو معاف فرما دے۔ ۔
اسی طرح جب سر اور پاؤں کا مسح کریں تو خیالات کی معافی مانگیں اور یہ پاؤں جس گناہ کی جانب چل کر گئے ہیں اس گناہ کی معافی طلب کریں۔ اس طریقہ وضو سے واقعاً وضو کے اعضا نورانی ہوتے ہیں۔ سبحان اللہ ! جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوں تو یہ شیطان کے شر سے بھی پناہ مانگیں کہ یہ خنزب شیطان تنگ نہ کریں۔