تازہ ترین پوسٹس

امام مہدی (عج) غیبت کے دور میں بھی اپنے انصار کے ہمراہ دنیا بھر کے مستضعفین کی مدد فرما رہے ہیں:

امام مہدی (عج) غیبت کے دور میں بھی اپنے انصار کے ہمراہ دنیا بھر کے مستضعفین کی مدد فرما رہے ہیں:

 آغا علی اصغر سیفی قم:

حوزہ علمیہ قم کے استاد اور متخصص مہدویت آغا علی اصغر سیفی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں شبِ بدھ کے اپنے ہفتہ وار خطاب میں زمانۂ غیبت کے دوران امام زمانہ (عج) کے انصار اور ابدال کی فعالیت اور اس سے متعلق چند واقعات کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے اس موضوع پر عظیم مرجع آیت اللہ العظمیٰ شیخ مرتضیٰ انصاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "سردلبران” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب زمانۂ غیبت میں امام مہدی (عج) کے انصار کی خدمات اور دلنشین واقعات پر ایک اہم تصنیف ہے۔

تاریخ میں ائمہ علیہم السلام اور ان کے جانثاروں کی سیرت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ائمہ علیہم السلام ہمیشہ مظلوموں اور حق کے متلاشیوں کے حامی و راہنما رہے ہیں۔

آغا سیفی نے امام مہدی (عج) کے زمانۂ غیبت میں الٰہی کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد توقیعات کی روشنی میں امام زمانہ (عج) واضح فرماتے ہیں کہ "اے شیعانِ جہان! ہم نے تمہیں تمہارے حال پر نہیں چھوڑا اور نہ تمہیں فراموش کیا ہے، اگر ہم تمہیں بھلا دیتے تو دشمن تمہیں نیست و نابود کر دیتے۔”

انہوں نے کہا کہ آج اگر شیعانِ جہان باعزت ہیں، اسلام دشمنوں کے مقابل سینہ سپر ہیں اور کفار و منافقین کی سازشیں بری طرح ناکام ہو رہی ہیں تو اس میں امام زمانہ (عج) کا فیض اور ان کے انصار کی فعالیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کامیابی کے پیچھے زمین پر دستِ خدا، ولیِ خدا کی پشت پناہی کارفرما ہے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے زائرینِ کرام سے کہا کہ حرم مبارک میں اپنے لیے بہترین دعا معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام کا حصول اور ان کی نصرت کی توفیق کی دعا ہے، لہٰذا اسی کی دعا مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے