سوال:
اسلام علیکم ! کہا جاتا ہے کہ امام زمانہ عج کے ظہور کے وقت قیامت صغریٰ ہو گی، پھر امام کا ظہور ہو گا اس بات کی وضاحت چاہتی ہوں کہ آ یا واقعی قیامت ہوگی یا پھر حالات اتنے برے ہو جائیں گے جس کی وجہ سے اسے قیامت سے مشابہت دی جا رہی ہے؟
جواب:
قیامت صغریٰ اس وقت ہوتی ہے جب ایسے واقعات رونما ہوں کہ دنیا ہل جائے
مثلا کوئی بڑی تباہی یا دنیا میں بڑی تبدیلی وغیرہ کہ دنیا کے سب لوگ پریشان یا متوجہ ہوں
بعض روایات میں امام زمان عج کے ظہور کو قیامت سے تشبیہ دی گئی ہے۔
معصوم فرماتے ہیں: *مثله کمثل الساعه (منتخب الاثر، ص 221)
مہدی کا ظہور قیامت کی مانند ہے
مطلب قیامت میں مردے زندہ ہونگے
امام مہدی عج کے ظہور میں بہت سے مردے زندہ ہونگے یعنی رجعت ہوگی
قیامت میں جزا و سزا ہوگی
مہدی عج کے ظہور کے وقت بہت سے ظالموں کو سزا ملے گی مظلوموں کو تشفی ہوگی
قیامت کے بعد جنت و جہنم ہے
مہدی عج کے ظہور وقت ظالم عبرتناک سزا پائیں گے اور یہ زمین مولا عج کی الہی عادلانہ حکومت کی وجہ سے اہل ایمان اور مستضعفین جہاں کے لیے جنت کی مانند آسائش اور امن کی جگہ ہوگی ۔
استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران