اسرائیل خدا کے سخت عذاب کا منتظر رہے
استاد محترم حوزہ علمیہ قم علامہ آغا علی اصغر سیفی صاحب نے عالمی مرکز مہدیت کے اراکین اور غیبت نعمانی کی کلاس میں اسرائیل کے مسلمانوں پر مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی اپنی تاریخ کو بھول گئے ہیں یہ وہی تھے کہ جو ایک دور میں مظلوم تھے اور فرعون ان پر بدترین ظلم ڈھا رہا تھا اور قران نے اس کا تفصیل سے ذکر کیا ہے انہوں نے مثال میں سورہ بقرہ کی 49 نمبر ایت پیش کی :
وَإِذْ نَجَّيْنَاكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۚ وَفِي ذَٰلِكُمْ بَلَاءٌ مِنْ رَبِّكُمْ عَظِيمٌ
پروردگار یہ فرما رہا ہے؛ یاد کرو اس وقت کو کہ ہم نے تمہیں فرعون کے ستم سے نجات دی کہ جو تمہیں بدترین شکل میں عذاب دے رہا تھا تمہارے بیٹوں کو ذبح کر رہا تھا اور تمہاری عورتوں کو (کنیزی کے لیے ) زندہ رکھا ہوا تھا اور اس میں بہت بڑی آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے۔
اس وقت یہ قوم مظلوم تھی اج یہ وہی کچھ جو فرعون ان کے ساتھ کر رہا تھا اج یہ اس سے بڑھ کر اور اس سے زیادہ بدتر حالت میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔
مظلوم شہریوں پر ہر طرح کے پمپ اور میزائل گرائے جا رہے ہیں ،ان کے ہسپتال، مساجد، بازار ،سکول ،یونیورسٹیاں ،گھر سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے بجلی پانی گیس پٹرول ہر چیز ختم اور بند ہو چکا ہے ، بہت بڑا انسانی بحران جنم لے رہا ہے ان کے ہسپتال جو ہیں وہ قبرستان بن رہے ہیں اور اب تو ہسپتالوں پر بھی حملہ ہو رہا ہے!!
اسرائیل نہ بچوں پہ رحم کر رہا ہے نہ عورتوں پہ نہ بوڑھوں پہ نہ نوجوانوں پہ، نہتے بے دفاع لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہا یہ فرعون سے بھی بدتر ہے پروردگار مزید یہ فرما رہا ہے کہ:
وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنْجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ
یاد کرو اس وقت کو کہ جب ہم نے تمہارے لیے دریا میں راستہ بنایا اور تم کو نجات دے دی لیکن فرعونیوں کو غرق کر دیا تم دیکھ رہے تھے
دیر ہے اندھیر نہیں
اللہ قہار ایک خاص وقت تک ڈھیل دیتا ہے لیکن اس کے بعد پروردگار عذاب بھی دیتا ہے اور اس دنیا کی تاریخ بتا رہی ہے کہ اللہ نے بار بار ظالم اور سرکش انسانوں کو عذاب سے دوچار کیا ہے وہی فرعون جو ان پر مظالم ڈھا رہا تھا اج وہ ایک میوزیم کے اندر عبرت کا نشان بنا ہوا ہے
انشاءاللہ یہی یہودی دنیا کی تاریخ کے میوزیم میں عبرت کا نشانہ بنیں گے خدا انہیں اسی طرح نابود کرے گا جس طرح فرعونیوں کو نابود کیا
یہ اج کی دنیا کے بدترین فرعونی لوگ ہیں ان کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ان کا حشر بھی وہی ہوگا جو ال فرعون کا۔
انشاءاللہ پروردگار غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو صبر دے حوصلہ دے اور ان کو لڑنے اور اپنا حق لینے کی ہمت دے، ارد گرد کے مسلمان ممالک سے تو کوئی امید نہیں اپنا توکل اور امید اللہ پہ رکھیں اور دل و جان سے آخری منجی آخری پیشوا کے ظہور کی دعا کریں جو دنیا کو ظلم و ستم سے پاک کرے اور عدل و انصاف سے بھر دےالہی آمین
ہم سب مسلمانوں کا یہ وظیفہ ہے پہلی صورت میں تو یہی ہے کہ ان کی مدد کریں اور اگر مدد نہیں کر سکتے تو ان کے لیے دعا کریں اور بالخصوص وقت کے امام کے ظہور کی دعا کریں تاکہ دنیا سے یہ درد و رنج ختم ہو
یہ شیاطین یہ درندے یہ ظالم لوگ دنیا سے ختم ہوں اور دنیا امن و امان آسائش اور عدل و انصاف سے پر ہو الہی امین
17 اکتوبر2023
شب بدھ
عالمی مرکز مہدویت قم