آج کے دور میں چھوٹے بچوں کو مولا ع کی معرفت کیسے بتائیں؟
آج کے دور میں چھوٹے بچوں کو مولا ع کی معرفت کیسے بتائیں؟
آپکے سوال و جواب
استاد محترم آقا علی اصغر سیفی صاحب
سوال:- سلام۔۔۔ آغا صاحب آپ نے بتایا تھا کہ مولا ع کی معرفت میں اللہ کی معرفت ھے۔ تو مولا ع کی معرفت انتظار کرنے میں اور جو وظائف بتائے جاتے ھیں ان پر عمل کرکے ھی حاصل ھوتی ھے ۔ لیکن آج کے دور میں چھوٹے بچوں کو مولا ع کی معرفت کیسے بتائیں؟؟؟
جواب:- وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
امام کی معرفت میں انکی اقتداء ضروری ہے ورنہ معرفت فقط الفاظ ہیں
اقتداء ہی در واقع منتظر کو خیمہ معرفت میں لیجاتی ہے
اسی لیے امام صادق علیہ السلام نے منتظر کی تعریف میں تقوی اور حسن اخلاق کو بنیادی عنصر قرار دیا
امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں من سرہ ان یکون من اصحاب القائم فلینتظر و یعمل بورع و محاسن الاخلاق۔۔۔
بچوں میں کام انکی عمر و فہم کے مطابق ہو
انہیں امام زمان عج کے موضوع پر کہانیاں، واقعات ملاقات اور مولا عج کی کرامات سے آگاہ کیا جائے یہ انکی معرفت کا آغاز ہے
اور مولا عج کے موضوع پر اشعار یاد کروائے جائیں
اسکی ایک مثال سلام فرماندہ نظم ہے عالمی سطح پر کتنا بچوں میں مقبول ہوئی اور مولا عج کے حوالے سے بچوں نے اپنے عشق و احساسات کو پیش کیا۔